Thursday, 3 May 2012

ن لیگ اسمبلیوں سے استعفیٰ دے پھر بات کرینگے، عمران خان

Imran-Khan-upset-over-player-bans-55159اسلام آباد … پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ اے پی ڈی ایم میں ن لیگ نے تمام جماعتوں کو دھوکا دیا، ان کی ساکھ بڑی کمزور ہے، مسلم لیگ ن پہلے اسمبلیوں سے استعفیٰ دے پھر بات ہوگی، یوسف رضا گیلانی کو وزیراعظم نہیں مانتے، موجودہ صورتحال کا حل فوری عام انتخابات ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے ن لیگ کی کرپشن سے متعلق مواد میڈیا کے سامنے پیش کیا، کرپشن سے متعلق ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں مک مکا ہوا ہے، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے الزامات سمجھوتا ایکسپریس ہیں، یوسف رضا گیلانی کو وزیر اعظم نہیں مانتے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں فوری طور پر انتخابات کرائے جائیں، صاف اور شفاف انتخابات ہی موجودہ صورتحال اور مسائل کا حل ہیں۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ عدلیہ سے یکجہتی کیلیے 6 مئی کو اسلام آباد میں مارچ کریں گے، وزیراعظم نے عدالتی حکم پر عمل نہ کیا تو احتجاجی مارچ کیا جائے گا، ہم چاہتے ہیں کہ جمہوریت کے استحکام کیلئے گرینڈ الائنس بنائیں، 27 مئی کو لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ ہوگا۔ سربراہ پی ٹی آئی نے کہا کہ اے پی ڈی ایم میں ن لیگ نے تمام جماعتوں کو دھوکا دیا، مسلم لیگ (ن) کی ساکھ بڑی کمزور ہے، ن لیگ نے ہمیں دعوت دی ہے لیکن ان پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا، ن لیگ پہلے اسمبلیوں سے استعفیٰ دے، پھر بات ہوگی۔

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India