Wednesday, 9 May 2012

دار ارقم سکولز ملتان کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد دار ارقم سکولز ملتان کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

dar arqumدار ارقم سکولز ملتان کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد گزشتہ روز ملتان آرٹس کونسل ہال میں ہوا۔جس سے مہمان خصوصی راؤ محمد ظفر صدر الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچے مستقبل کا معمار ہیں۔ان پر توجہ دیئے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔رسول اللہ ؐ نے بچوں سے پیار کرتے اور ان کی تربیت پر خصوصی توجہ دیتے تھے۔علم کے پیاسوں کیلئے آپ ؐ نے دارا رقم کی بنیادرکھی۔مسلمانوں کی کامیابی اس میں ہے کہ وہ دینی و دنیاوی تعلیم حاصل کریں۔ اُمت کے مسائل کی واحد وجہ قرآن سے دوری ہے ۔پاکستانی قوم غلامی کے شکنجے میں جکڑی ہوئی ہے جبکہ غلامی اور اسلام دو مختلف چیزیں ہیں لیکن بد قسمتی سے ہم نے غلامی کے طوق کو گلے میں ڈال رکھا ہے ۔ آج قرآن پاک کو نصاب سے نکالا جا رہا ہے قرآن مجید ایک ایسا ہیراہے جسکی امت مسلمہ نے قد ر نہیں کی ۔ پنجاب حکومت ہوش کے ناخن لیتے ہوئے نصاب سے اسلامی تعلیمات اور نظریہ پاکستان سے متعلق مضامین کا اخراج بند کرے۔مینیجنگ ڈائریکٹر صہیب عمار صدیقی نے تقریب میں آنے والوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ دار ارقم قرآن و حدیث کی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم دینے والا ادارہ ہے ۔ جس میں بچے مستقبل کے معمار بن کر نکلتے ہیں۔بعد ازاں مہمانوں نے پو زیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات وشیلڈز تقسیم کیں۔تقریب سے چیئر مین دار ارقم سکولز ملتان نصراللہ خان گورائیہ نے بھی خطاب کیا۔

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India