Wednesday, 9 May 2012

انصاف کا متلاشی ایک نڈھال باپ :وزیر اعلیٰ سے نوٹس لینے کی اپیل


ڈیڑھ ماہ قبل دوارن ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، لڑکی جاں بحق، بہن زخمی . خان گڑھ میں معصوم بچی کے قاتلوں کو پولیس نے چھوڑ دیا۔
مظفر گڑھ(رپورٹر) حاجی پور جنوبی خان گڑھ ضلع مظفر گڑھ کے رہائشی جام خادم حسین نئی بات کو بتا کہ ڈیڑہ ماہ قبل اس کے گھر میں ریا ض پہوڑ اور ان کی ساتھیوں نے ڈکیتی کی واردات کی جس میں اُس کی نوجوان بیٹی فرزانہ کو بے رحمی سے قتل کردیا۔ قتل کرنے والے سفاک قاتلوں کو پولیس نے گرفتار کر کے چھوڑ دیا اورہم ڈیڑھ ماہ سے انصاف کے حصول کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں ۔ خادم حسین نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی۔ جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ڈاکوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور رہا کردینے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India