ملعون
امریکی پادری ٹیری جونز کی طرف سے قرآن پاک کی (نعوذباللہ)بے حرمتی
کیخلاف جماعۃ الدعوۃ اور تحریک حرمت رسولﷺ پاکستان کی اپیل پرملک گیریوم
احتجاج منایا گیا،ملک بھرکے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیوں اور احتجاجی
مظاہروں کا انعقاد کیا گیا۔ملک بھر کی طرح ملتان وجنوبی پنجاب میں بھی
جماعۃ الدعوۃ اور تحریک حرمت رسولﷺ نے ملعون پادری کی ناپاک جسارت کیخلاف
یوم سیاہ منایا۔ملتان میں جماعۃ الدعوۃ کے زیراہتمام خطبات جمعہ کے بڑے
اجتماعات میں خطباء حضرات نے اہل اسلام کو صلیبی ،یہودیوں کی ناپاک
جسارتوں اورسازشوں سے آگاہ کیا،اس موقع پر مذمتی قراردادیں بھی منظورکی
گئیں۔کئی مقامات پر مساجد کے باہر پرامن احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے جن سے
خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ صلیبی ویہودی مسلمانوں کے مقابلہ
میں اپنے نظاموں کو بکھرتے ہوئے اور اسلام کی دعوت کوتیزی سے پھیلتا دیکھ
کرگستاخیاں کررہے ہیں،ملتان میں خطبہ جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے
ہوئے امیرجماعۃ الدعوۃ جنوبی پنجاب پروفیسرعطاء اللہ غلزئی نے کہا کہ
امریکہ اور نیٹوفورسزکی جنگ اصل میں دہشت گردی نہیں اسلام اور قرآن کیخلاف
ہے ،امریکی حکام کی نگرانی میں (نعوذباللہ)قرآن پاک کی بے حرمتی کا
ارتکاب کیا جارہا ہے اورہمارے حکمران امریکہ اور نیٹوفورسز کیلئے
نیٹوسپلائی بحال کررہے ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ غیورپاکستانی قوم قرآن
پاک کی بے حرمتی کرنیوالے گستاخوں کیلئے سپلائی لائن کسی صورت بحال نہیں
ہونے دیگی۔ضلعی امیرجماعۃ الدعوۃ حافظ عبدالغفار نے کہا کہ مسلم حکمرانوں
کو اس گستاخی پرکسی صورت خاموش نہیں رہنا چاہیے بلکہ قرآن پاک کی
(نعوذباللہ) بے حرمتی کرنیوالوں کودندان شکن جواب دینے کی ضرورت ہے۔تحریک
حرمت رسول ﷺ کے ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹرعبدالرحمن سیاف نے کہا کہ یہ سب امریکی
حکومت کی شہ پر ہورہا ہے ،پوپ جان پال اور تمام صلیبی حکمران اس میں ملوث
ہیں،امریکہ اسلام دشمنی کی انتہا پرپہنچ گیا ہے۔دریں اثناء جماعۃ الدعوۃ
اور تحریک حرمت رسول ﷺ پاکستان کی اپیل پر ملتان کے علاوہ جنوبی پنجاب کے
دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں بھی یوم احتجاج منایا گیا،ڈیرہ غازی خان ماڈل
ٹاؤن نوازشریف پارک کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔جس سے ضلعی امیرجماعۃ
الدعوۃ رانا افضل ،جماعت اسلامی کے رہنما شیخ عثمان فاروق ودیگر نے خطاب
کیا۔مظفرگڑھ پریس کلب کے سامنے امیرجماعۃ الدعوۃ ضلع عبداللہ حنیف اور
جماعت اسلامی کے رہنما رانا افضل،رانا عمردرازکی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ
کیا گیا،دنیا پور میں جامع مسجد اقصیٰ میلسی چوک پراحتجاجی مظاہرہ کیا
گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے جماعۃ الدعوۃ تحصیل دنیا پور کے امیر
عبدالرشیدسلفی ،ثناء اللہ ثاقب نے کہا کہ غیورمسلمان سب کچھ برداشت کرسکتے
ہیں لیکن قرآن پاک اور نبی اکرمﷺ کی شان میں گستاخیوں کوکسی صورت برداشت
نہیں کرسکتے۔بہاولپورسے موصولہ اطلاعات کے مطابق جماعۃ الدعوۃ بہاولپور کے
زیراہتمام ضلعی دفترسے ریلی نکالی گئی اور چوک فریدگیٹ پراحتجاجی مظاہرہ
کیا گیا جس سے جماعۃ الدعوۃ کے رہنما میاں سہیل ،ساجداشرف اور دفاع
پاکستان کونسل کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔خانیوال میں بھی جماعۃ الدعوۃ نے
ملعون پادری کی ناپاک جسارت کیخلاف یوم احتجاج منایا،پریس کلب کے سامنے
احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،میاں چنوں میں بھی جماعۃ الدعوۃ نے احتجاجی
مظاہرہ کیا جس کی قیادت زونل امیرجماعت الدعوۃ ابوہریرہ نے کی۔وہاڑی میں
ضلعی امیر عمرفاروق کی قیادت میں شہر بھر سے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔چوک
اعظم میں مینارپاکستان چوک پر جماعۃ الدعوۃ اور دیگر جماعتوں نے احتجاجی
مظاہرہ کیاجس سے مختلف دینی وسیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔راجن
پورجماعۃ الدعوۃ نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں کارکنوں
کی کثیرتعداد نے شرکت کی ،اس موقع پراحتجاجی مظاہرے کے شرکا نے حرمت قرآن
پرجان بھی قربان ہے کہ فلک شگاف نعرے لگائے،دریں اثناء جماعۃ الدعوۃ اور
تحریک حرمت رسولﷺ پاکستان کی اپیل پرجنوبی پنجاب کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں
میں بھی احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔
0 comments:
Post a Comment