راولپنڈی( رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ
پاکستان کی دولت لوٹ کر سوئس بنکوں میں جمع کروانے والوں کے احتساب کا وقت
قریب ہے۔ انہوںنے کہا کہ زرداری اسلام آباد کے بنکر سے باہر نکل کر
دیکھیںکہ عوام کس عذاب سے گزر رہے ہیں۔ انہو ںنے کہا کہ مجھے مزدوروں،
ریہڑی بانوں، دکانداروں اور محنت کشوں کے ساتھ اذیت ناک لوڈ شیڈنگ کے خلاف
احتجاج کیلئے لاہور میں گزشتہ روز خود میدان میں اترنا پڑا ۔ انہوںنے کہا
کہ پنجاب حکومت معصوم پاکستانیوں کے خون سے لتھڑی ہوئی غیر ملکی امداد لینے
سے بہت پہلے انکار کر چکی ہے اور ہم نے اپنے پائوں پرکھڑے ہونے کا تہیہ
کیا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ لیپ ٹاپ سکیم کی شکل میںپاکستان کی ترقی کا
نقشہ دیکھ رہے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی
راولپنڈی میں ذہین طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب کے موقع پر خطاب
کرتے ہوئے کیا۔یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر ثمینہ امین قادر، چیئرمین
ایچ ای سی ڈاکٹرجاویدلغاری، سنیٹرز پرویز رشید، ظفر علی شاہ، نزہت عامر،
ارکان قومی وصوبائی اسمبلی سردار مہتاب عباسی، محمد حنیف عباسی،ملک ابرار،
ملک شکیل اعوان، بیگم طاہرہ اورنگزیب، انوشہ رحمان، وزیر اعلی کے معاون
خصوصی زعیم قادری، وزیر اعلی کی مشیر بیگم ذکیہ شاہنواز، راجہ حنیف
ایڈوکیٹ، ملک افتخار، چوہدری سرفراز افضل ، ضیا اللہ شاہ، شہریار ریاض ،
ماہرین تعلیم، اساتذہ، والدین اور یونیورسٹی طالبات کی بڑی تعداد اس موقع
پر موجود تھی ۔وزیر اعلی نے کہا کہ وہ ذہین طالبات کے محنت اور میرٹ پر لیپ
ٹاپ حاصل کرنے پر انہیں ، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہیں
اورانہیںسلام پیش کرتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ میرٹ پر لیپ ٹاپ حاصل کرنے
میںطالبات کی محنت کے ساتھ ساتھ اساتذہ اور والدین کی توجہ، اپنی بچیو ںکی
تعلیم کیلئے وسائل فراہم کرنے اور انہیں پڑھانے کے عہد پر کاربند رہنے
کابھی برابرحصہ ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ 1998 میں فاطمہ جناح ویمن
یونیورسٹی کی موجودہ عمارت کو جو اس وقت سٹیٹ گیسٹ ہائوس تھا اور ماضی میں
پریزیڈنٹ ہائوس رہا تھا پنجاب کے حوالے کیا گیا تو اس وقت ایک اورسرکاری
ادارہ اس بلڈنگ کے حصول کا خواہشمند تھا لیکن ہم نے اس محل نما تاریخی اور
خوبصورت عمارت میں خواتین کیلئے پہلی یونیورسٹی قائم کرنے کا فیصلہ
کیا۔انہوں نے کہا کہ میرٹ پر لیپ ٹاپ حاصل کرنے والی تعلیم یافتہ طالبات سے
میں یہ توقع کروں گا کہ وہ حصول علم اور تحقیق کے بعد انہیں ایسا لائحہ
عمل تیارکرکے دیں جس سے پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ ہو اور ایسی تجاویز اور
پروگرام دیں جن سے تعلیم، صحت ، زراعت اور معیشت کو ترقی دی جا سکے ۔ انہوں
نے کہا کہ مشرف نے قوم کو اندھیرے میں رکھا او راغیار سے پاکستان کا سودا
کر دیا۔ انہوںنے کہا کہ کس قدر بدقسمتی ہوگی کہ اگرمغربی اخبارات میں ایسی
خبریں شائع ہوں کہ سزا یافتہ وزیر اعظم برطانیہ کے دورے پر آیا ہے۔ انہوں
نے کہا کہ قائد نے پاکستان اس لئے نہیں بنایا تھا کہ حکمران کرپشن پر فخر
کریں اور غریب عوام مہنگائی کے ہاتھوں نڈھال ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ
ہمارے ملک کو دہشت گردی کی وجہ سے بے حد نقصان پہنچاہے اور ڈرونز حملوں سے
بے گناہ شہریوں کو ہلاک کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے دہشت گردی میں
اضافے کا باعث بنے اورحکمرانوں نے ڈالر حاصل کرنے کیلئے بے گناہ معصوم
انسانی جانوں سے کھیلا ہے۔محمد شہباز شریف نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کے سلسلے
میں پنجاب کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا گیا اورانرجی کانفرنس ک
ے فیصلوں
پر عملدرآمد نہیںکیاگیا۔انہوں نے کہا کہ اگر حکمرانوں کی نیت ٹھیک ہو تو
پاکستان میں بجلی کی پیداوار کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ ہمارے پاس گلیشئرہے،
پانی ہے اور کوئلے کے وسیع ذخائر موجود ہیں ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب
حکومت نے ایک سال پہلے ہی ایسی غیرملکی امداد سے انکارکردیا تھا جومعصوم
پاکستانیوں کے خون سے لتھڑی ہوئی ہواورجس سے ہاتھ میں کشکول پکڑنا پڑے ۔
انہو ں نے کہا کہ پنجاب حکومت ذہین طلبا و طالبات کو اپنے وسائل سے لیپ ٹاپ
مہیا کر رہی ہے۔ پنجاب حکومت نے صوبے کے پنتالیس سو سکولوںمیں آئی ٹی لیبز
قائم کی ہیں جبکہ دس ارب روپے سے پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے 30
ہزار کم وسیلہ اور غریب طلبا و طالبات کو ملکی اوربین الاقوامی یونیورسٹیو
ںمیں اعلی تعلیم کیلئے وظائف فراہم کیے ہیں۔ انہو ںنے کہا کہ لاہورکے بعد
اب راولپنڈی میں بھی ماس ٹرانسپورٹ سسٹم کے ذریعے ایئر کنڈیشنڈ بسیں چلائی
جائیں گی ۔ انہوںنے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے یہ منصوبے پاکستان مسلم
لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف کے وژن کی روشنی میں پایہ تکمیل تک پہنچائے جا
رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کی 64 سالہ تاریخ میںکسی نے حکمرانوں سے
یہ نہیں پوچھا کہ پاکستان کے لوگوں کی دولت لوٹ کر کس طرح سوئس
بنکوںمیںجمع کروائی گئی۔ انہوںنے کہا کہ یہ انتہائی ستم ظریقی ہے کہ نئے
نوٹ چھاپ کر اور قرضے لے لے کر ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا جا
رہا ہے۔ انہوںنے اس موقع پر یونیورسٹی کی طالبات کیلئے ہاسٹلز کی فوری
تعمیر کی غرض سے 22کروڑ روپے کی گرانٹ دینے کا اعلان کیا اور یونیورسٹی سے
ملحقہ محکمہ تعمیرات و مواصلات کے ریسٹ ہائوس کا ایک روز کے اندر یونیورسٹی
کے نام ٹرانسفر لیٹر جاری کرنے کے احکامات بھی دیئے۔ یاد رہے کہ اس ریسٹ
ہائوس کو وزیر اعلی پنجاب نے 1998 میں یونیورسٹی کے حوالے کیا تھا لیکن
مسلم لیگ (ن) کی حکومت ختم ہونے کے بعد آج تک اس ریسٹ ہائوس کے فاطمہ جناح
ویمن یونیورسٹی کے نام ٹرانسفر لیٹرکے اجراء میں روکاوٹیں ڈالی جاتی رہیں۔
وزیر اعلی نے اس موقع پر ذہین طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔ تقریب کے
آغاز میں ذہین طالبات کو پولیس کے ایک چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش
کیا۔
0 comments:
Post a Comment