پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ اگر
القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کی پاکستان میں موجودگی کے بارے میں کوئی
مخصوص انٹیلی جنس اطلاع ہے تو حکومت کو فراہم کی جائے۔ یہ بات انہوں نے پارلیمان کی قومی سلامتی کی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے اپنی امریکی ہم منصب ہیلری کلنٹن کی جانب سے بھارت کے دورے کے
دوران ایمن الظواہری کی پاکستان میں موجودگی کے بارے میں دیے گئے بیان پر
مزید تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ القاعدہ مشترکہ دشمن ہے اور اگر امریکہ کے پاس
کوئی معلومات ہے تو وہ فراہم کی جائے۔
0 comments:
Post a Comment