صوبائی
وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ چوہدری عبدالغفور نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے
ہر مشکل گھڑی میں ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے اور اب بھی اسلام آباد کی
کرپٹ اور غنڈہ حکومت کے خلاف گھیرا تنگ کر دیں گے۔ عدالت عظمیٰ کے فیصلوں
پر عمل درآمد کرانے کیلئے عوام ان کا ساتھ دیں اور سیاسی کارکن متحد ہو کر
آگے بڑھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیر اوقاف حاجی احسان
الدین کی رہائش گاہ پر ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی
وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ ن غنڈہ اور کرپٹ حکومت کی صفوں کو اکھاڑ دیں گے۔
کرپٹ صدر اور نا اہل وزیر اعظم کو باہر نکال پھینکیں گے اور ان ڈاکوؤں‘
چوروں اور لٹیروں کا احتساب کر کے دم لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ زرداری
ٹولہ نے ملک لوٹ لوٹ کر کھوکھلا کر دیا ہے اور مجرم وزیر اعظم نے ملکی
امانت کی حفاظت کرنے کی بجائے زرداریوں کا لوٹا ہوا پیسہ کی رکھوالی کا ذمہ
لے رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار
صرف موجودہ حکومت ہے اوراسلام آباد میں بیٹھے ہوئے حواریوں نے ملک کی جڑوں
کو کھوکھلا کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بزرگوں کی روحوں کو مزید
مایوس نہیں ہونے دیں گے۔ بلکہ پاکستان کو بچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں
گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے وفاق میں بیٹھے ہوئے ٹولہ کے
خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے اور یہ محاذ آرائی اقتدار کی لالچ میں نہیں بلکہ
ملک کو بچانا مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا پاکستان قائد اعظم ‘ علامہ
اقبال کا پاکستان نہیں رہا اس کو زرداریوں اور گیلانیوں نے اپنی جاگیر
سمجھ کر اپنے مفادات کی خاطر استعمال کیا ہے اور آج ملک بچانے کیلئے گھر
گھر سے ہر فرد کو نکل کرکردار ادا کرنا ہو گا تب ہی روشن اور محفوظ
پاکستان ممکن ہے۔
Wednesday, 9 May 2012
مسلم لیگ ن نے ہر مشکل گھڑی میں ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے،چوہدری عبدالغفور
05:14
muzaffargarhupdate
No comments
0 comments:
Post a Comment