Wednesday, 9 May 2012

یمن:اسامہ کی برسی پر امریکی طیارے کو تباہ کرنے کا منصوبہ ناکام

5-8-2012_47967_lصنعاء . . . .امریکی حکام نے ایک بم قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے جس کی بنیاد پر کہا جارہا ہے کہ یہ بم القاعدہ نے اسامہ بن لادن کی موت کا ایک سال مکمل ہونے پر امریکی طیارے کو تباہ کرنے کے لئے تیار کیا تھا۔امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ یمن میں القاعدہ کے اتحادیوں نے اسامہ کی برسی پر امریکا آنے والے طیارے کو جسم سے باندھے ہوئے بم سے تباہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ سی آئی اے نے گذشتہ ہفتے یہ منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بم اپنی تحویل میں لے لیا۔ تاہم اْس وقت تک ممکنہ خودکش حملہ آور نے نہ تو اپنے ہدف کا انتخاب کیا تھا اور نہ کسی طیارے کا ٹکٹ خریدا تھا۔ اس مبینہ سازش کے سلسلے میں کوئی گرفتاری بھی عمل میں نہیں آئی۔ نامعلوم امریکی حکام کیاس دعوے سے چند روز پہلے وائٹ ہاوٴس اور ہوم لینڈ سیکیورٹی کیمحکمے نے امریکی عوام کو آگاہ کیا تھا کہ اسامہ کی برسی کے موقع پر القاعدہ نے کسی حملے کا منصوبہ نہیں بنایا۔

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India