امریکی وزیرِ خارجہ ہلیری کلنٹن کا کہنا ہے کہ ممبئی
حملوں کے لیے بھارت کو مطلوب حافظ محمد سعید کے خلاف پاکستان کے اقدامات
کافی نہیں ہیں۔ انہوں نے یہ بات پیر کو دورۂ بھارت کے دوران کولکتہ میںایک انٹرویو میں کہی۔
بھارت جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید پر دو ہزار آٹھ میں ممبئی
میں ہونے والے دہشتگرد حملوں کی منصوبہ سازی کا الزام لگاتا رہا ہے اور
انہیں اس کارروائی کا سرغنہ قرار دیتا ہے۔وہ پاکستان سے حافظ سعید کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتا رہا ہے جبکہ
پاکستان کا موقف ہے کہ حافظ سعید کے خلاف ایسے ٹھوس ثبوت موجود نہیں جو
عدالت میں ثابت کیے جا سکیں۔امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ’ہم جانتے ہیں کہ تاحال پاکستانی حکومت نے وہ
اقدامات نہیں کیے ہیں جن کا مطالبہ بھارت اور امریکہ دونوں بارہا کر چکے
ہیں‘۔
0 comments:
Post a Comment