Monday, 21 May 2012

آئی سی سی میچ فکسنگ کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے،عامر سہیل

aamir sohailلاہور (سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے کہا ہے کہ متنازعہ آئی پی ایل کرکٹ کو تباہ کر رہی ہے اور شائقین کرکٹ کا اس کھیل سے اعتماد اٹھ رہا ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو کرکٹ میں سے میچ فکسنگ کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کا اینٹی کرپشن یونٹ بھارت میں جاری آئی پی ایل فائیو میں کرپشن کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے اسلئے آئی سی سی خود تحقیقات کرے اور جو بھی کھلاڑی میچ فکسنگ میں ملوث ہیں ان کے خلاف سخت کاروائی کرے تاکہ آئندہ کوئی بھی کھلاڑی اس لعنت کا رخ نہ کرے۔ سابق کپتان نے کہا کہ آئی پی ایل میں دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اور حالیہ جاری میچ فکسنگ سکینڈل کی وجہ سے ان کے کیریئر پر منفی اثرات مرتب ہوں گے اور اس کی تمام تر ذمہ داری بھارتی کرکٹ بورڈ پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شائقین کرکٹ کہتے ہیں کہ کرکٹ کی ہر گیند پہلے سے ہی فکس ہوتی ہے جس کی وجہ سے ان کی اس کھیل کی طرف دلچسپی ختم ہو رہی ہے۔

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India