Tuesday, 15 May 2012

سلامتی کونسل کی کانگومیں پاکستانی فوجیوں پرفائرنگ کی مذمت


سلامتی کونسل کے اجلاس میں کانگو میں پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ کی شدید مذمت کی گئی، واقعے میں گیارہ پاکستانی فوجی زخمی ہوئے تھے۔ امریکی شہرنیویارک میں سلامتی کونسل کےاجلاس میں کانگو میں امن کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ سلامتی کونسل کے ترجمان نے کانگو حکومت سے ملزموں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ ترجمان کے مطابق علاقے میں مزید نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ افریقی ملک کانگو کے مشرقی علاقے میں ایک ہزار باغیوں نے امن مشن کے فوجیوں کے بیس کو گھیرے میں لے کر حملہ کیا۔ باغیوں کی فائرنگ سے سات جبکہ پتھراؤ سے چار پاکستانی فوجی زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو مشرقی شہر گوما کے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب کانگو کے جنوبی حصے میں بھی امن مشن کے فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا اور ان پر پتھراؤ کیا گیا۔ اقوام متحدہ نے دونوں واقعات میں "مائی مائی" نامی گروپ کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی جوانوں کی حالت خطرے سے باہر  ہے

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India