Tuesday, 22 May 2012
شاہ رخ پر ممبئی سٹیڈیم میں داخلے پر تاحیات پابندی
Monday, 21 May 2012
سپاٹ فکسنگ سکینڈل سے کرکٹ کا حسن تباہ ہو رہا ہے، سرفراز نواز
فرانس: کانز فلم فیسٹول میں پاکستانی فلم کی نمائش
فرانس کے شہر کانز میں ہر سال لگنے والا فلمی میلہ اس بار ہے خاص پاکستان کے لئے کیونکہ پہلی بار اس میں پاکستانی فلم نمائش کے لئے پیش کی جائےگی۔ فرانس کے خوبصورت ساحلی مقام کانز پر ہونے جارہی ہے رنگ و نور کی برسات جہاں سجا ہے فلم میلہ ۔ جس میں پہلی بار پاکستانی فلم ‘کنگڈم آف وومین’ بھی نمائش کی جائے گی ۔ دس ہزارڈاکیومیٹریز میں سے منتخب کی جانے والی سو ڈاکیومنٹریز میں شامل کنگڈم آف وومین کی کہانی گھومتی ہے مینا بازار کراچی میں کام کرنے والی خواتین کے گرد۔
سولہ مئی سے شروع ہونے والے کانز فیسٹول میں شرکت کے لئے دنیا بھر سے مشہور فلمی ستارے کی آمد شروع ہوگئی جہاں انھوں نے کیمروں کی چکاچوند میں ریڈ کارپٹ پرگلیمرس واک کی ۔ فیسٹول میں سیکڑوں فلموں کی نمائش کی جائے گی۔ امید ہے آسکر ایوارڈز کی طرح پاکستانی فلم ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہے گی۔
پاکستان کے ساتھ کچھ اختلافات ابھی باقی ہیں، مارک گراسمین
امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستانی امداد مشروط کرنیکا بل منظور
واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکی ایوان نمائندگان نے وائٹ ہائوس کی جانب سے ویٹو کی دھمکیوں کے باوجود پاکستانی امداد کو مشروط کرنے کا دفاعی بل منظور کر لیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیشنل ڈیفنس اتھرائزئیشن ایکٹ (این ڈی اے اے)2013 کو120 کے مقابلے میں 299 ووٹوں سے منظور کیا گیا جس سے ایوان نمائندگان میں ری پبلکن کی اکثریت ثابت ہوگئی ہے ۔643 ارب ڈالر کے اس بل میں پاکستان کو دی جانے والی فوجی اور اقتصادی امداد کو مشروط کرنے کی شق شامل ہے اور کہا گیا ہے کہ پاکستان کو اتحادی سپورٹس فنڈ کے تحت امداد اسی صورت فراہم کی جائے گی جب وہ دہشت گردی کے خلاف موثر کارروائی کریگا۔ پاکستان کے ساتھ تمام سروسز کو بھی معطل کیا جائے جب تک کہ وہ نیٹو سپلائی لائن بحال نہیں کرتا ۔بل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں۔بدستور موجود اور دہشت گرد ان پناہ گاہوں میں نہ صرف مزے سے لوٹ رہے ہیں ۔این ڈی اے اے2013 کے تحت 643 ارب ڈالر کی رقم محکمہ دفاع اور بیرون ممالک دہشت گردی کے خلاف آپریشن پر خرچ کی جائے ۔ہائوس ری پبلکن پالیسی کمیٹی کے چیئرمین ٹام پرائس نے بتایا کہ بل کے تحت اسرائیل جیسے اتحادیوں کے ساتھ اپنے تعلقات مضبوط کرنے میں مدد ملے گی اور اسرائیل کو یقین دلایا گیا ہے کہ ایران اور شمالی کوریا جیسے ممالک کی دھمکیوں بارے امریکی بخوبی آگاہ ہے اور ایسے خطرات کو غلط انداز نہیں لگایا جا سکتا ۔واضح رہے کہ وائٹ ہائوس نے گزشتہ ہفتے دھمکی دی تھی کہ پاکستان کو دی جانے والی امداد کو مشروط کرنے کے اس بل کو وٹو کیا جائیگا چونکہ موجودہ نازک صورت حال میں پاکستان سے تعلقات خراب کرنا افغانستان میں امریکی حکمت عملی کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔
افغانستان میں امن ہمارے مفاد میں ہے، صدر زرداری
پاکستان کے راستے سپلائی جلد بحال ہو گی، نیٹو
وہی کروں گا جو فائدہ مند ہو گا’شان
ودیا کی کہانی اب بنگالی میں
آئی سی سی میچ فکسنگ کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے،عامر سہیل
پاکستان میں ٹوئٹر پر عائد پابندی ختم
پاکستان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عائد کی گئی پابندی چند گھنٹوں کے بعد ہی ختم کر دی گئی ہے۔ حکومت نے پابندی لگانے اور بعد میں اسے ختم کرنے کے فیصلے کی وجوہات نہیں بتائی ہیں۔ اتوار کو ٹوئٹر پر اچانک عائد کی گئی پابندی چند گھنٹے ہی رہی۔ پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ’وزراتِ انفارمیشن و ٹیکنالوجی نے ٹوئٹر پر اسلام مخالف مواد دیکھنے پر اچانک سائٹ کو بند کر دیا اور ضمن میں ان سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی تھی تاہم ویب سائٹ پر پابندی کے خاتمے میں انہوں نے کردار ادا کیا ہے۔‘ انہوں نے کہا’عوام کے ردعمل سے وزیراعظم گیلانی کو آگاہ کیا اور انہوں نے ٹوئٹر پر عائد پابندی ختم کرنے کا حکم دیا، اس کے علاوہ ان کی انفارمیشن و ٹیکنالوجی کے وزیر راجہ پرویز اشرف سے بھی اس سلسلے میں بات ہوئی ۔‘ اس سے پہلے ملک میں انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو لائسنس دینے والے ادارے پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی نے اتوار کو اپنے ایک مختصر حکم میں کہا تھا کہ ٹوئٹر کو فوری طور پر بلاک کیا جائے۔ اس حکم میں ویب سائٹ کو بلاک کرنے کی کوئی وجہ نہیں دی گئی تھی۔ پی ٹی اے کے چئیرمین ڈاکٹر محمد یاسین نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اس کی تصدیق کی تھی کہ ٹوئٹر کو پاکستان میں عارضی طور پر بلاک کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی نے یہ پابندی ان احکامات پر عمل کرتے ہوئے عائد کی جو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے جاری کیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے صرف یہ احکامات انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں تک پہنچائے ہیں۔ اسلام آباد میں مائیکرونیٹ براڈ بینڈ اور نیا ٹل کے ایک اہلکار معیض اعزاز نے بی بی سی بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پی ٹی اے کی طرف سے اتوار کو دن کے ساڑھے بارہ بجے ای میل کے ذریعے ٹوئٹر کو بلاک کرنے کا حکم ملا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنے صارفین کے لیے ٹوئٹر تک رسائی بلاک کر دی۔ پی ٹی اے کے چئیرمین ڈاکٹر یاسین نے ٹوئٹر کو بلاک کرنے کی وجہ یہ بتائی کہ اس پر ایسا مواد موجود ہے جس سے توہین رسالت کا پہلو نکلتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزرات انفارمیشن و ٹیکنالوجی نے ٹوئٹر کے متعلقہ اہلکاروں کے ساتھ بات چیت کی اور ان سے کہا گیا تھا کہ اس مواد سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچ رہی ہے لہذا اس مواد کو ویب سائٹ سے ہٹایا جائے۔ لیکن پی ٹی اے کے چئیرمین کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ مواد ہٹانے سے انکار کیا جس کے بعد اس کو بلاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر بھی اسی طرح کا مواد موجود تھا لیکن وزرات انفارمیشن و ٹیکنالوجی کی طرف سے فیس بک کے اہلکاروں کے ساتھ رابطہ کرنے کے بعد یہ مواد ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا۔ پی ٹی اے کے چئیرمین نے کہا کہ فی الوقت یہ نہیں بتا سکتے ہیں کہ پاکستان میں ٹوئٹر پر کب تک پابندی رہے گی۔ اس سے پہلے سنہ 2010 میں پیغمر اسلام کے خاکے بنانے کے مقابلے کے انعقاد پر پاکستان میں فیس بک پر عارضی طور پر پابندی لگا دی گئی تھی۔
فاٹا کو صوبہ بنائیں: فاٹا گرینڈ الائنس
دنیا میں جہاں ایک طرف افغانستان کے مستقبل کے بارے میں سربراہ اجلاس ہو رہا ہے وہاں پاکستان کے قبائلی علاقوں کے مستقبل کے بارے میں بھی بحث جاری ہے۔ اس سوال پر کہ قبائلی علاقوں کو خیبر پختونخواہ اسمبلی میں نمائندگی دی جائے یا علیحدہ صوبہ بنا دیا جائے، مبصرین کا کہنا ہے کہ حکام کو قبائلی علاقوں کو جغرافیائی، انتظامی اور ثقافتی حوالے سے دیکھ کر کوئی فیصلہ کرنا چاہیے۔ پاکستان کے ایک اور قبائلی علاقے مہمند ایجنسی سے تعلق رکھنے والے رہنما ظاہر شاہ ایڈووکیٹ نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ سب نعرے انتخابات کی تیاریاں ہیں، قبائلی علاقے کے لوگوں کو ہر کچھ دنوں بعد اس طرح کے خوبصورت نعرے دے دیے جاتے ہیں جس کے بعد خاموشی چھا جاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس کے لیے ضروری ہے کہ ایک منتخب کونسل ہو اور وہ قبائلی علاقوں کے مستبقل کے بارے میں فیصلہ کرے۔
قبائلی علاقوں پر تحقیق کرنے والے باچا خان ایجویشن فاؤنڈیشن کے سربراہ پروفیسر خادم حسین سے جب رابط کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ جغرافیائی، انتظامی اور دیگر حوالوں سے بھی یہ علیحدہ صوبہ اس لیے نہیں بن سکتا کیونکہ فاٹا میں ایک بھی ایسا علاقہ نہیں ہے جو انتظامی حوالے سے سارے قبائلی علاقے کی دیکھ بھال کر سکے۔ ایف سی آر جیسے قوانین اور بنیادی حقوق سے محروم افراد کو اگر تمام حقوق دے دیے جائیں اور علاقے میں ترقیاتی کام شروع کر دیے جاییں تو یہ شاید اس علاقے کے لوگوں پر بڑا احسان ہو گا۔
’افغانستان میں آنے والا وقت زیادہ کٹھن ہے‘
امریکہ کے شہر شکاگو میں اتوار کو نیٹو ممالک کے رہنماؤں کے دو روزہ اجلاس کے دوران امریکہ کے صدر براک اوباما نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دن کٹھن ہوں گے۔ افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے منعقدہ اس اجلاس میں افغانستان سے بین القوامی افواج کے انخلاء کا مسئلہ حاوی رہا۔ انہوں نے کہا ’جس طرح ہم نے اپنے باہمی تفظ کے لیے مل کر قربانیاں دیں، ہمیں اپنے مشن کی تکمیل کے عزم میں بھی متحد رہنا ہوگا۔‘
نیٹو دو ہزار چودہ کے آخر تک تمام سکیورٹی ذمہ داریاں افغان سکیورٹی فورسز کو منتقل کردےگا۔ افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنی ذمہ داروں کو پوری طرح سمجھتا ہے۔ بعض نیٹو ارکان نے طالبان بغوات سے نمٹنے کے لیے افغان فورسز کی امداد کا وعدہ کیا ہے
پاکستان کے ساتھ کچھ اختلافات ابھی باقی ہیں، مارک گراسمین
شکاگو… پاکستان اورافغانستان کیلئے امریکاکے خصوصی نمائندے مارک
گراسمین نے کہاہے کہ پاکستان کیساتھ کچھ اختلافات ابھی باقی ہیں، مسائل کا
حل ڈھونڈنے میں ابھی وقت لگے گا۔ شکاگو میں وائس آف امریکہ کو دیئے گئے
ایک انٹرویو میں مارک گراسمین کا کہنا تھا کہ صدر زرداری اور ہیلری کلنٹن
کی ملاقات میں بہت سے اہم مسائل زیربحث آئے،جن میں پاکستان کو مضبوط اور
خود مختار بنانے،،پاکستانی سرزمین کسی دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے اور
نیٹو سپلائی لائن کی بحالی جیسے معاملات شامل تھے۔گراسمین کا مزید کہنا
تھا کہ صدر زرداری اور حامد کرزئی کے درمیان ملاقات بہت اہم تھی جس میں دو
طرفہ تعلقات اور ایک مستحکم افغانستان کے سمیت دیگر اہم مسائل زیر بحث
رہے.گراسمین کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشتگردی امریکا اور پاکستان کا مشترکہ
مسئلہ ہے اور اسکے خلاف جنگ دونو
ں ممالک کی ذمہ داری ہے۔مارک گراسمین کا
کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا بہت نقصان ہوا ہے اور
امریکا ان قربانیوں کا اعتراف کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستانی
پارلیمان کی قرارداد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، اور اسے باہمی تعلقات کو
آگے بڑھانے کا بنیادی اصول خیال کرتا ہے۔اْن کا کہنا تھا کہ پاکستانی
پارلیمان نے اقتداراعلیٰ کے مالک ایک مضبوط پاکستان کی بات کی ہے اور یہ
بھی کہا ہے کہ پاکستان کیعلاقے کو دوسرے ملکوں پر حملوں کے لیے استعمال
نہیں ہونا چاہیئے۔انسداد دہشت گردی کے بارے میں مارک گروسمین نے کہا کہ
ہلری کلنٹن اور صدر زرداری کی ملاقات میں اس ضمن میں مشترکہ کوششوں پر
گفتگو ہوئی، اور مفاہمت کے عمل کے مستقبل سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔اْنھوں
نے کہا کہ بعدازاں پاکستان اور افغانستان کے صدور کی ملاقات ہوئی، جوخصوصی
اہمیت کی حامل ہے۔اْن سے پوچھا گیا کہ کیا امریکہ، پاکستان اور افغانستان
کے صدور کی سہ فریقی ملاقات اس لیے نہیں ہوپائی کہ نیٹو سپلائی لائن کے
بارے میں کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔ مارک گروسمین نے کہا کہ یہ کہنا
درست نہ ہوگا، دراصل ایک خیال تھا کہ اجلاس کے دوران شاید یہ ملاقات ممکن
ہو، لیکن یاد رہے کہ اِس سلسلے میں صدر کرزئی اور صدر زرداری کی ملاقات
ہوئی ہے، جو خاصی اہم ہے۔اْنھوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان کو
مفاہمت کے سلسلے میں بات کرتے رہنا چاہیئے۔ اْن کے بقول، ہمیں خوشی ہے کہ
پاکستان اور افغانستان کے صدورنے اس متعلق بات کی ہے۔مارک گروسمین نے وزیر
اعظم گیلانی کی طرف سے کچھ عرصہ قبل دیے گئیایک بیان کا ذکر کیا جس میں
طالبان پر زور دیا گیا تھا کہ وہ مذاکرات میں شریک ہوں۔
دفاتر میں کام کرنیوالے افراد کو خون کے لوتھڑے بننے کے جان لیوا خطرات لاحق ہوتے ہیں
لندن …برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف نے اپنی ایک رپورٹ میں دعوی کیا ہے
کہ دفاتر میں بیٹھ کر کام کرنے والے افراد کو خون کے لوتھڑے بننے کے جان
لیوا خطرات لاحق ہوتے ہیں۔برطانوی چیئریٹی ”لائف بلڈ” کے تحقیقاتی سروے کی
روشنی میں جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ غیر صحت مند طرز زندگی اور
بسیار خوری ذیابطیس اور دل کی بیماریوں کے لاحق ہونے کے بنیادی عوامل ہیں
تاہم زیادہ دیر تک ایک ہی جگہ براجمان رہنے سے خون میں لوتھڑے بننے کاعمل
وقوع پذیر ہو سکتے ہیں جو کہ صحت کے مسائل پیدا کر سکتا ہے۔رپورٹ میں
خبردار کیا گیا ہے کہ دفاتر میں کام کرنے والے نوجوان اور ویڈیو گیمز کے
دلداہ اپنی سستی اور کاہلی سے اپنی جسمانی صحت کو دائو پر لگا رہے ہیں
۔رپورٹ کے مطابق شریانوں میں خون جمنے کے عمل کو متوسط طبقہ مختلف بیماریوں
کا اجتماع قرار دیتا ہے ۔حال ہی میں کیے گئے ایک ہزار افراد کے سروے کے
اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ تیس برس تک کی عمر کے ایسے افراد جو دفاتر
میں بیٹھ کر کام کرتے ہیں اور کھانا بھی اسی جگہ کھا کر گذارہ کرتے ہیں
ایسے افراد میں خون کے لوتھڑے بننے کے امکانات کہیں زیادہ ہوتے ہیں ۔رپورٹ
میں بتایا گیا ہے کہ کم از کم تین بھنٹے تک متواتر بیٹھے رہنے بعد ازاں گھر
جا کر صوفہ پر بیٹھ جانے والے افراد صحت کی خرابی کے انتہائی قریب ہوتے
ہیں ۔طبی ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ دفاتر میں کام کرنے والے بھی لگاتار
بیٹھنے کی بجائے کچھ وقت کے بعد جسمانی حرکت کو معمول بنانے کے ساتھ ساتھ
کام سے فراغت کے بعد سستی کا مظاہرہ کرنے کی بجائے حرکت میں رہیں اور اگر
ممکن ہو سکے تو ورزش کو اپنے معمولات میں شامل کریں ۔
Tuesday, 15 May 2012
سپریم کورٹ میں سانحہ لال مسجد کیس کی سماعت ہم سب کے لیے امید کی کرن ہے ، مولانا عبدالقیوم ایڈوکیٹ
کراچی۔۔۔۔۔۔۔۔وفاق المدارس کی پٹیشن پر سپریم کورٹ میں سانحہ لال مسجد کیس کی سماعت ہم سب کے لیے امید کی کرن ہے ،پانچ سال سے در در کی ٹھوکریں کھانے والے شہداءکے ورثاءسانحہ لال مسجدکے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہتے ہیں ،ایف آئی آر کے اندراج کے لیے چیف جسٹس کی جانب سے خصوصی ہدایات کا خیر مقدم کرتے ہوئے آج شام 6:00بجے آبپارہ پولیس اسٹیشن جائیں گے ،حکومتی ادارے نان ایشوز کو ہوا دینے سے باز رہیں ،سانحہ لال مسجد کے ذمہ داروں کو بچانے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے پائے گی ان خیالات کا اظہار مولانا عبدالقیوم ایڈوکیٹ نمائندہ لال مسجد،مولانا عبدالقدوس محمدی نمائندہ وفاق المدارس ،طارق اسد ایڈوکیٹ ،وجیہ اللہ ایڈوکیٹ اور شہدائے لال مسجد کے ورثاءجان محمد قریشی ،حاجی فضل الرحمن ،مزمل شاہ ،نذر محمد سمیت دیگر نے سپریم کورٹ میں لال مسجد کیس کی سماعت کے بعد اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں سانحہ لال مسجد کیس کی سماعت کا پھر سے آغاز انتہائی خوش آئند ہے ،ہمارے لیے امید کی ایک کرن پید اہوئی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارے دیرینہ مطالبات اور خواہشات کی تکمیل کی جانب پیش رفت ہوگی ۔شہداءکے ورثاءنے چیف جسٹس آف پاکستان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس نے ہم سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے یہ کہہ کہ کر ہم بھی بچوں والے ہیں اور ہمیں ان لوگوں کے کرب کااحساس ہے ہمارے زخموں پر مرہم رکھا ہے ۔انہوں نے چیف جسٹس کی طرف سے ایک مرتبہ پھر ایف آئی آر کے اندراج کے لیے تھانہ آبپارہ جانے کی ہدایات کا خیرمقدم کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ آج 14جنوری بروز پیر شام چھے بجے مشترکہ طور پر تھانہ آبپارہ جائیں گے اور ایک مرتبہ پھرشہدائے لال مسجد کے قاتلوں پرویز مشرف اور اس کے معاونین کے خلاف قتل کی ایف آئی آر کے اندراج کی کوشش کریں گے ۔لیکن انہوں نے اس خدشے کابھی اظہار کیا کہ اس سے قبل متعد د مرتبہ جیسے پولیس نے ٹال دیا اب کی بار بھی وہ لیت ولعل سے کام لیں گے ۔شہدائے لال مسجد کے ورثاءنے کہا کہ شہدائے لال مسجد کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچتے ہوئے دیکھنا ان کا دیرینہ خواب ہے لیکن ہمارے لیے یہ بات ناقابل فہم ہے کہ پرویز مشرف کی حکومت کے خاتمے کے باوجود آج تک پرویز مشرف اور اس کے رفقا ءکو بچانے کی کوشش کیوں کی جاتی ہے ؟شہداءکے ورثاءنے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ سانحہ لال مسجد کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔
کوئٹہ. پاسپورٹ آفس کے سامنے فائرنگ ،دو افراد جاں بحق
کوئٹہ کے جائنٹ روڈ پر پاسپورٹ آفس کے سامنے نامعلوم افراد کي فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ ايک زخمي ہوگيا. پوليس کے مطابق دو بھائي محمد طاہر اورمحمد قادر اپنا پاسپورٹ بنوانے کيلئے جوائنٹ روڈ سے ملحقہ ارباب برکت علي روڈ پر پاسپورٹ آفس کے سامنے کھڑے ہوئے تھے کہ موٹرسائيکل پر سوار نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردي جس سے يہ دونوں افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ايک راہ گير منظور احمد زخمي ہوگيا. لاشوں اور زخمي کو فوري طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کيا گيا جہاں زخمي کي حالت خطرے باہر بتائي جاتي ہے واقعہ کے بعد پوليس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کي بھاري نفري علاقے ميں پہنچ گئي اور واقعہ کي تحقيقات شروع کردي گئيں ہيں پاسپورٹ افس کے باہر موجود عيني شاہدين کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ آفس کي انتظاميہ آفس کا گيٹ بروقت نہيں کھولتي ہے جس کي وجہ سے پاسپورٹ بنوانے کيلئے آنے والوں کو باہر ہي انتظار کرنا پڑتا ہے آج بھي پاسپورٹ آفس کے باہر دونوں بھائيوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنايا گيا.
خانيوال :گھريلو حالات سے تنگ 2بچوں کے والدين نے خود کشي کرلي
خانيوال ميں گھريلو حالات سے تنگ آکر 2بچوں کے ماں باپ نے ٹرين کے نيچے آکر خود کشي کرلي.خودکشي کرنے والے افضل اور فوزيہ سيالکوٹ کے علاقے شکر گڑھ کے رہائشي تھے،آج صبح کراچي سے حويلياں جانے والي ہزارہ ايکسپريس جيسے ہي خانيوال ريلوے اسٹيشن پہنچي ، فوزيہ اور افضل نے ريلوے ٹريک پر چھلانگ لگادي اورخودکشي کرلي. ،دونوں کي ہتھيلي پر تحرير ہے کہ حالات سے تنگ آکر خودکشي کي ہے.پوليس نے لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہيڈ کوٹراسپتال پہنچاديا ہے.افضل کے شناختي کارڈ کي مدد سے اس کے والد کو واقعہ کي اطلاع کردي گئي ہے.دونوں کے دو بچے بھي ہيں.
سلامتی کونسل کی کانگومیں پاکستانی فوجیوں پرفائرنگ کی مذمت
سلامتی کونسل کے اجلاس میں کانگو میں پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ کی شدید مذمت کی گئی، واقعے میں گیارہ پاکستانی فوجی زخمی ہوئے تھے۔ امریکی شہرنیویارک میں سلامتی کونسل کےاجلاس میں کانگو میں امن کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ سلامتی کونسل کے ترجمان نے کانگو حکومت سے ملزموں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ ترجمان کے مطابق علاقے میں مزید نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ افریقی ملک کانگو کے مشرقی علاقے میں ایک ہزار باغیوں نے امن مشن کے فوجیوں کے بیس کو گھیرے میں لے کر حملہ کیا۔ باغیوں کی فائرنگ سے سات جبکہ پتھراؤ سے چار پاکستانی فوجی زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو مشرقی شہر گوما کے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب کانگو کے جنوبی حصے میں بھی امن مشن کے فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا اور ان پر پتھراؤ کیا گیا۔ اقوام متحدہ نے دونوں واقعات میں "مائی مائی" نامی گروپ کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی جوانوں کی حالت خطرے سے باہر ہے
Saturday, 12 May 2012
غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اب نہیں ہوگی، نوید قمر
ے کامل علی آغا
نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ارکان عوامی مسئلے سے بھاگ رہے ہیں، وہ ایوان
سے نہ بھاگیں انہیں شرم آنی چاہئے، پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے کہا
کہ گزشتہ روز پنجاب میں (ق) لیگ اور پیپلز پارٹی کے دفاتر جلائے گئے دریں
اثنا و فاقی وزیر پانی و بجلی سید نوید قمر نے کہا ہے کہ ملک میں بارہ ،
بارہ ، گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائیگی ، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ
کا خاتمہ کردیا جائیگا ، ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کی بڑی وجہ فرنس آئل کی
عدم ترسیل ہے ،حکومت کے ای ایس سی سے معاہدہ منسوخ نہیں کرسکتی اور
نہ ہی ایسا ممکن ہے ، حکومت چوہدری شجاعت حسین کے بجلی بحران فارمولے
کی حمایت کرتی ہے تاہم اس پر تمام صوبے راضی ہیں ۔ جمعہ کے روز سینٹ
اجلاس میں توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں وفاقی وزیر پانی و بجلی نے کہا کہ
گزشتہ روز کراچی میں بدترین لوڈ شیڈنگ کی وجہ چار گرڈ سٹیشنوں میں فنی
خرابی تھی جسے دور کرلیا گیا ہے جبکہ وزیر مملکت برائے پانی و بجلی
تسنیم قریشی نے توجہ دلائو نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں
1000 میگا واٹ توانائی پیدا کی جارہی ہے جس پر 30 روپے فی یونٹ خرچ آتا
ہے جو کہ عوام پر ایک بوجھ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صدر کی ہدایت پر
30 ارب روپے تقریباً آج وزارت پانی و بجلی کو جاری کئے جائینگے جس سے
لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم ہوجائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کی موجودہ
صورتحال سے کچھ سیاسی جماعتیں پوائنٹ سکورنگ کرنا چاہتی ہیں تاہم
احتجاج ا ور جلائو گھیرائو مسئلے کا حل نہیں ہے ۔ سید نوید قمر نے کہا
کہ گزشتہ روز غیر اتفاقی طور پر کراچی میں ٹرپنگ کی وجہ سے بجلی کا
شارٹ فال آیا تھا جسے کچھ گھنٹوں میں ٹھیک کردیا گیا تھا۔ وفاقی وزیر
نے بجلی بحران کے خاتمے کیلئے چوہدری شجاعت فارمولے کی حمایت کا اعلان
کیا اور کہا کہ اس فارمولے پر اس وقت تک عملدرآمد نہیں ہوسکتا جب تک
اس پر تمام صوبے راضی نہ ہوں انہوں نے ایوان کو یقین دلایا کہ ملک میں
12,12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائیگی تاہم حکومت کے ای ایس سی
سے معاہدہ ختم نہیں کرسکتی اور نہ ہی ایسا ممکن ہے اس کے بعد ایوان
بالا کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا
Friday, 11 May 2012
ٹیم ایشیا کپ جیتے مراعات دینگے، قاسم ضیاء
پاکستان کو امریکی امداد میں کٹوتی کا ایک اور بل کانگریس میں پیش
جائزہ لے رہے ہیں، انکاکہناتھا حقانی نیٹ ورک کے کئی اہم رہنمائوں
کو2008اور2011 میں انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کیا جا چکا ہے.
ان میں سراج الدین حقانی، بدرالدین حقانی، سنگین زادران اور مالی خان شامل
ہیں۔ ا ن کے علاوہ مزیدپانچ اہم ارکان پربھی پابندی لگائی گئی ہے۔ اس
پابندی کے تحت ان افراد سے کسی قسم کا لین دین اور رابطہ رکھنے والے امریکی
پر فوجداری مقدمہ چلایاجائیگااور اسے ہرجانہ اداکرنا ہوگا۔ ترجمان نے
کہاکہ حقانی نیٹ ورک کے اہم افراد کے امریکا میں اثاثے منجمد کرنے اوران
پرپابندیوں سے بڑافرق پڑاہے ۔دوسری جانب پاکستان کے لئے امریکی امدد میں
کٹوتی کا ایک اور بل کانگریس میں پیش کردیا گیاہے، یہ بل رکن کانگریس ڈانا
روہرا بیکر نے پیش کیا ہے۔ پاکستان کو دی جانے والی امداد کے بارے میں
“پاکستان ٹیررا زم اکاؤنٹیبلٹی” بل امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کیا گیا
ہے۔ بل میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں مرنے والے امریکیوں
کے بدلے امداد میں کٹوتی کی جائے۔ بل میں یہ تجویز کیا گیا ہے کہ مرنے والے
ہر امریکی کے بدلے پانچ کروڑ ڈالر کٹوتی کی جائے۔ روہرا بیکر کا بل میں
کہنا تھا کہ امریکا طویل عرصے سے پاکستان کو مدد فراہم کر رہا ہے۔ روہرا
بیکر نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج اور آئی ایس آئی کے کچھ عناصر
شدت پسندوں کی مدد کرتے ہیں، اسامہ کو چھپنے میں بھی پاکستان کے انٹیلی جنس
اداروں نے مدد فراہم کی ہے۔
زرداری بنکر سے نکل کر دیکھیں عوام کس عذاب میں ہیں،شہباز شریف
ے فیصلوں
پر عملدرآمد نہیںکیاگیا۔انہوں نے کہا کہ اگر حکمرانوں کی نیت ٹھیک ہو تو
پاکستان میں بجلی کی پیداوار کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ ہمارے پاس گلیشئرہے،
پانی ہے اور کوئلے کے وسیع ذخائر موجود ہیں ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب
حکومت نے ایک سال پہلے ہی ایسی غیرملکی امداد سے انکارکردیا تھا جومعصوم
پاکستانیوں کے خون سے لتھڑی ہوئی ہواورجس سے ہاتھ میں کشکول پکڑنا پڑے ۔
انہو ں نے کہا کہ پنجاب حکومت ذہین طلبا و طالبات کو اپنے وسائل سے لیپ ٹاپ
مہیا کر رہی ہے۔ پنجاب حکومت نے صوبے کے پنتالیس سو سکولوںمیں آئی ٹی لیبز
قائم کی ہیں جبکہ دس ارب روپے سے پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے 30
ہزار کم وسیلہ اور غریب طلبا و طالبات کو ملکی اوربین الاقوامی یونیورسٹیو
ںمیں اعلی تعلیم کیلئے وظائف فراہم کیے ہیں۔ انہو ںنے کہا کہ لاہورکے بعد
اب راولپنڈی میں بھی ماس ٹرانسپورٹ سسٹم کے ذریعے ایئر کنڈیشنڈ بسیں چلائی
جائیں گی ۔ انہوںنے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے یہ منصوبے پاکستان مسلم
لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف کے وژن کی روشنی میں پایہ تکمیل تک پہنچائے جا
رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کی 64 سالہ تاریخ میںکسی نے حکمرانوں سے
یہ نہیں پوچھا کہ پاکستان کے لوگوں کی دولت لوٹ کر کس طرح سوئس
بنکوںمیںجمع کروائی گئی۔ انہوںنے کہا کہ یہ انتہائی ستم ظریقی ہے کہ نئے
نوٹ چھاپ کر اور قرضے لے لے کر ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا جا
رہا ہے۔ انہوںنے اس موقع پر یونیورسٹی کی طالبات کیلئے ہاسٹلز کی فوری
تعمیر کی غرض سے 22کروڑ روپے کی گرانٹ دینے کا اعلان کیا اور یونیورسٹی سے
ملحقہ محکمہ تعمیرات و مواصلات کے ریسٹ ہائوس کا ایک روز کے اندر یونیورسٹی
کے نام ٹرانسفر لیٹر جاری کرنے کے احکامات بھی دیئے۔ یاد رہے کہ اس ریسٹ
ہائوس کو وزیر اعلی پنجاب نے 1998 میں یونیورسٹی کے حوالے کیا تھا لیکن
مسلم لیگ (ن) کی حکومت ختم ہونے کے بعد آج تک اس ریسٹ ہائوس کے فاطمہ جناح
ویمن یونیورسٹی کے نام ٹرانسفر لیٹرکے اجراء میں روکاوٹیں ڈالی جاتی رہیں۔
وزیر اعلی نے اس موقع پر ذہین طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔ تقریب کے
آغاز میں ذہین طالبات کو پولیس کے ایک چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش
کیا۔
زرداری لیگ نے عوام سے روٹی، کپڑا اور مکان چھین لیا ہے : محمد طیب بلوچ
فرنٹیئر کانسٹیبلری اغوا میں ملوث: بلوچستان پولیس
برطانیہ ہیلی کاپٹر کی سمندر میں ہنگامی لینڈنگ، تمام افراد محفوظ رہے
جہاں القاعدہ ہوگی اس کا خاتمہ کرینگے امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا
پشاور:جي ٹي روڈ پر دھماکا، پوليس افسر محفوظ رہے
لاہور: 16 گھنٹے تک بجلي غائب، کئي علاقوں ميں پاني بند
دورہ برطانیہ سے سیاسی اورثقافتی تعلقات کوفروغ ملے گا،وزیراعظم گیلانی
برطانیہ کا پاکستان پر نیٹو سپلائی بحال کرنے کے لیے دباؤ
Thursday, 10 May 2012
Labourers get 303 homes in Muzaffargarh
“The Constitution is being ridiculed as a convicted prime
minister is holding the office,” he told a public gathering after a
ceremony of distribution of keys of 303 flats among the labourers at
Labour Colony Dera Ghazi Khan Road Muzaffargarh.
Hamza said the
corruption of federal government had made Pakistan a begging country and
for a few dollars, permission to kill innocent people’ had been given
to the US. He said Pakistan was achieved as a result of numerous
sacrifices under the dynamic leadership of Quaid-i-Azam Muhammad Ali
Jinnah but the present corrupt rulers have ruined it. He laid stress on
forging unity to oust the corrupt rulers, saying,“If we want to
transform the country into Jinnah’s Pakistan, we will have to launch
struggle under PML-N President Nawaz Sharif.
He said that only
PML-N has the ability to put the country on the road to progress. He
said the image of the country will be restored at international level by
making it Pakistan of Quaid-i-Azam Muhammad Ali Jinnah and Allama
Muhammad Iqbal. He also said the country is facing energy crisis due to
poor policies of federal government whereas massive corruption was
committed in providing chemical fertilisers to farmers at inflated
rates. He criticised President Zardari and what he called Zardari’s
agents have been fleecing farmers as they had increased production
costs. He said such a revolution would be brought with the power of the
people as a result of which Pakistan will become an Islamic welfare
state and all basic amenities would be available to the masses. He asked
the nation to march forward with commitment so that the dream of a
welfare state could be materialised. Hamza appreciated the services of
DCO Tahir Khursheed Chaudhry.
MPA Ahmed Yar Hinjra, MPA Kiswar
Karim Langirial, Nawabzada Iftikhar Ahmed Khan, Sardar Abdul Hayyi Khan
Dasti, PML-N General Secretary Hamad Nawaz Khan Tippu, Mian Muhammad
Hussain Muna Sh and others were present on the occasion.
وکٹوریہ اور ماریہ میڈرڈ اوپن کے پری کوارٹر فائنلز میں پہنچ گئیں
سزایافتہ شخص ملک کا وزیراعظم نہیں ہوسکتا ،نواز شریف
۔وہ بدھ کو نوڈیرو میں سند ھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ ممتاز بھٹو کی جانب
سے مسلم لیگ (ن)میں اپنی جماعت کو ضم کرنے کے اعلان کے موقع پر جلسہ سے
خطاب کررہے تھے ۔ نواز شریف نے کہا کہ ممتاز بھٹو نے اپنی پارٹی کو (ن) لیگ
میں شامل کر رہے ہیں تو پھر آج مسلم لیگ (ن) بھی سندھ نیشنل فرنٹ میں ضم
ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آج کے بعد نواز شریف کی سربراہی میں ہم سب
کام کریں گے میں سمجھتا ہوں کہ آپ کی سربراہی میں اور آپ کی رہنمائی میں ہم
وہ کام کریں گے جو ابھی تک ادھورے ہیںعوام کے تمام خواب پورے کرینگے، نواز
شریف نے کہاکہ ممتاز بھٹو کی سربراہی اور رہنمائی میں کام کریں گے۔ ممتاز
بھٹو اصول پسند آدمی ہیں میں انہیں کئی عرصے سے جانتا ہوں۔ ممتاز بھٹو،
وزیراعلی وزیراعظم اور صدر بھی بن سکتے تھے مگر وہ اپنے اصولوں پر ہمیشہ
ڈٹے رہے جس کے باعث انہوں نے یہ عہدے قبول نہیں کئے۔
نواز شریف نے کہا کہ زرداری صاحب محترمہ کی شہادت کے بعد جنہوں نے ووٹ
دیا ان لوگوں سے محبت تو کرو۔ سندھ میں حکومت نامی چیز ہے مگر نظر نہیں
آتی۔ ان کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب نے مشرف کے تحفے کو آگے بڑھایا۔ مشرف
دور میں دس گھنٹے اور زرداری حکومت میں بارہ سے چودہ گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا
رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوئس بینکوں میں پڑی قوم کے خون پسینے کی کمائی
واپس آنی چاہئے۔مسلم لیگ (ن)کے قائد نے کہاکہ صدر زرداری کو سندھ کے عوام
سے محبت کرنا چاہیے۔ سزایافتہ شخص ملک کا وزیر اعظم نہیں ہوسکتا، سپریم
کورٹ نے وزیر اعظم کو مجرم قرار دے دیا وہ ٹس مس نہیں ہوئے، زرداری صاحب نے
چار سال گزرنے کے باوجود محترمہ کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا۔ نواز شریف نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو کیساتھ میثاق جمہوریت کیا تھا جس
پر وہ آج بھی قائم ہیں مگر آصف زرداری میثاق جمہوریت سے ہٹ چکے ہیں اور
کہتے ہیں کہ یہ کوئی قرآن و حدیث نہیں صدر اور وزیراعظم عوام سے جھوٹ بولتے
ہیں ، حکومت کے لوگ ہر روز عوام کو دھوکا دیتے ہیں میاں نواز شریف نے کہا
کہ سندھ میں غنڈہ راج ہے ، پورے ملک میں بدامنی، بھوک اور افلاس ہے، حکومت
میں کوئی ایسا شخص نہیں جو کراچی کو امن دے سکے صدر نے سندھ کے عوام سے
وفاداری نہیں کی سیلاب سے متاثرہ افراد کھلے آسمان تلے پڑے ہیں وطن کارڈ کے
نام پر انہیں صرف بیس ہزار روپے دیئے گئے ہیں سیکریٹ فنڈ میں اربوں روپے
رکھے ہیں، مگر حکومت کے پاس عوام کو دینے کے لئے کچھ نہیں ہے۔ نواز شریف نے
کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد بھی وزیراعظم بڑے وفد کے ساتھ لندن گئے ہیں.
وہ ایک سزا یافتہ وزیراعظم ہیں ان کے احکامات پر کیسے عمل کیا جاسکتا ہے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ توہین عدالت کے تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد
وزیراعظم کو اپیل تک عہدہ چھوڑ دینا چاہیے تھا۔ نواز شریف نے کہاکہ
حکمرانوں نے جو عدالتوں کے فیصلے نہ ماننے کا رویہ اپنارکھا ہے اسے ہر صورت
روکیں گے،عدلیہ کو بے توقیر کرنے کے کسی اقدام کو برداشت نہیں کرسکتے اس
کیلئے بھرپور تحریک شروع کردی ہے جو عدلیہ کے فیصلوں پر عملدرآمد تک جاری
رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کی جانب سے دی گئی سزا پر عملدرآمد کے
بعد یوسف رضا گیلانی وزارت عظمی کے اہل نہیں رہے اور ہم انہیں وزیراعظم
تسلیم نہیں کرتے تمام مسائل کا واحد حل یہ ہے کہ وزیراعظم فی الفور مستعفی
ہوجائیں اور ملک میں نئے انتخابات کروائے جائیں۔انہوں نے کہاکہ ملک میں
قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے دیگر سیاسی
جماعتوں کو احتجاجی تحریک میں شمولیت پر ویلکم کہیں گے۔
پنجاب بھر میں بدترین لوڈشیڈنگ کیخلاف لوگوں کا شدید احتجاج
مصباح ٹيسٹ اور ون ڈے، حفيظ ٹي ٹوئنٹي کے کپتان مقرر
بھارتی سپریم کورٹ نے ڈاکٹر خلیل چشتی کو پاکستان جانے کی اجازت دیدی
سندھ کی محرومیاں دور کریں گے:نواز شریف
نواز شریف نے ایک بار پھر سیلاب کے دنوں میں سندھ کے اپنے دورے کا ذکر
کیا۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کی قیادت سے مخاطب ہوکر کہا کہ بینظیر بھٹو کی
شہادت کے بعد آپ کو سندھ کے لوگوں نے ووٹ دیا، کم سے کم ان سے محبت تو کرو۔
ان کی مصیبتوں کو دیکھو وہ کس حال میں زندگی گزار رہے ہیں۔
پنجاب :بہاولپورصوبہ کی بحالی، جنوبی پنجاب صوبے کی قراردادیں منظور
لوڈشيڈنگ:ق ليگ کي حکومت سے عليحدگي کي دھمکي
Wednesday, 9 May 2012
مسلم لیگ ن نے ہر مشکل گھڑی میں ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے،چوہدری عبدالغفور
دار ارقم سکولز ملتان کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد دار ارقم سکولز ملتان کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد
انصاف کا متلاشی ایک نڈھال باپ :وزیر اعلیٰ سے نوٹس لینے کی اپیل
ڈیڑھ ماہ قبل دوارن ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، لڑکی جاں بحق، بہن زخمی . خان گڑھ میں معصوم بچی کے قاتلوں کو پولیس نے چھوڑ دیا۔
مظفر گڑھ(رپورٹر) حاجی پور جنوبی خان گڑھ ضلع مظفر گڑھ کے رہائشی جام خادم حسین نئی بات کو بتا کہ ڈیڑہ ماہ قبل اس کے گھر میں ریا ض پہوڑ اور ان کی ساتھیوں نے ڈکیتی کی واردات کی جس میں اُس کی نوجوان بیٹی فرزانہ کو بے رحمی سے قتل کردیا۔ قتل کرنے والے سفاک قاتلوں کو پولیس نے گرفتار کر کے چھوڑ دیا اورہم ڈیڑھ ماہ سے انصاف کے حصول کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں ۔ خادم حسین نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی۔ جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ڈاکوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور رہا کردینے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔