District Muzaffar Garh lies in the form of strip between the river Chenab and Indus, which passes along the Eastern and Western boundaries respectively of the district and form a triangle at Alipur tehsil of the district. The district is bounded on the North by newly created district Layyah, on the South by Bahawalpur and Rahimyar Khan districts across the river Chenab. Districts Multan and Khanewal are on the Eastern side of district Muzaffargarh, across the river Chenab. District Jhang also touches on North-East. While Dera Gahzi Khan and Rajanpur districts lie on the Western side across the river Indus.
District Muzaffargarh is spread over an area of 8,249 square kilometers comprising of following four Thesils: -
لاہور ریلوے سٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 2 پر دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 35 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔لاہور ریلوے سٹیشن کے پلیٹ فارم 2 پر قائم کئے گئے ویٹنگ روم میں زور دار دھماکے سے 2 افراد ہلاک جبکہ 35 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس سے جاں بحق افراد کے اعضاء دور دور تک پھیل گئے۔ دھماکے کے بعد ریلوے سٹیشن پر بھگڈر مچ گئی اور لوگ افراتفری اور خوف وہراس کے عالم میں بھاگنا شروع ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے باوجود پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر دیر سے پہنچیں۔ جاں بحق افراد میں ریلوے سٹیشن پر کام کرنے والے قلی بھی شامل ہیں جبکہ ایک پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملے اور پولیس ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر علاقہ کو گھیرے میں لے لیا. بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکے میں 8 کلو گرام تک دھماکہ بارودی خیز مواد استعمال کیا گیا تھا. بم دھماکے کے بعد لاہور ریلوے سٹیشن سے ملک کے مختلف حصوں کو روانگی کےلئے کھڑی ٹرینوں کو روک دیا گیا. پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد کو مسافر خانے میں چھپایا گیا تھا. دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر پولیس کی جانب سے لوگوں کو جائے حادثہ سے دور رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے. ریسکیو 1122 کے ذرائع کے مطابق ریلوے سٹیشن سے 35 کے قریب زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے. زخمی ہونے والے افراد میں خواتین,بچے اور ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے
0 comments:
Post a Comment