ملتان میں مسلم لیگ (ن) کے انتخابی جلسہ میں اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ ہوتی رہی، پولیس کو کسی کے خلاف کارروائی کی ہمت نہ ہو ئی۔سینٹر رفیق رجوانہ کی رہائش گاہ پر پی پی 194 سے ن لیگ کے امیدوار پیر معین ریاض قریشی کے لئے جلسہ ہوا جس میں رکن قومی اسمبلی طارق رشید اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر کارکنوں نے اسلحہ کی نما ئش کی اور ہوائی فائرنگ بھی کی جس سے پورے علاقے میں خوف کی فضا رہی۔ اس دوران پولیس خاموش تماشائی بنی
رہی۔
0 comments:
Post a Comment