Thursday, 26 April 2012

علمی و ادبی مقابلہ جات


گوجرانوالہ(بیورورپورٹ) حکومتی سطح پر ہونیوالے علمی و ادبی مقابلہ جات میں کئی سالوں سے مسلسل بڑھتا ہوا کامیابی کا گراف ہماری علم دوستی اور کامیابی کا ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر سائنس لوکس سکول ارشد اقبال شیخ، پرنسپل گرلز راشد محمود اور پرنسپل بوائز کیمپس انجم ناز سندھو نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی طرف سے منعقدہ علمی و ادبی مقابلہ جات میں پوزیشن حاصل کرنیوالے سائنس لوکس سکول کے طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال منعقد ہونیوالے مقابلہ جات میں سائنس لوکس سکول کے حمزہ طارق نے 42000روپے، سیدہ ثناء فاطمہ نے 36000روپے، ثمن شاہد نے 26000روپے، نور ریاض نے 26000روپے، فضائل شاہد 26000روپے، زارا اسلم 22000روپے، ورقہ اکرام نے 16000روپے، اویس چیمہ 16000روپے، ردا انجم 12000روپے، سفیان افضل نے آٹھ ہزار فیضان علی سات ہزار، عبداﷲ اختر چھ ہزار، علینا منیر چار ہزار، حاجرہ حنیف تین ہزار، حسن طارق دو ہزار، ذی وقار چیمہ ایک ہزار، حسان احمد نے سات جبکہ ناصر مختار نے پانچ سو روپے نقد کیش پرائز جیتا۔ انہوں نے بتایا کہ 2010ء کے مقابلہ جات میں بھی سائنس لوکس سکول نے وزیراعلیٰ کے ان مقابلہ جات میں ایک لاکھ باسٹھ ہزار جبکہ 2011ء کے مقابلہ جات میں دو لاکھ تینتس ہزار نقد انعامات جیتے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلیٰ کارکردگی پر ہرسکول کو ایک لاکھ روپے کا خصوصی انعام دیا ہے۔ جوکہ ہماری محنت، لگن اور اﷲ پاک کی رحمت کے سبب ممکن ہوسکا۔

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India