ریاض ... سعودي عرب ميں حکومت نے تمام غير ملکيوں کے اقامے کي تجديد کے ليے پيشہ ورانہ امتحان پاس کرنے کي شرط عائد کردي ہے. اس نظام پر عمل درآمد 9 ماہ بعد ہوگا،سعودي عرب کے سرکاري ادارے جنرل آرگنائزيشن آف ٹيکنيکل کے سربراہ ڈاکٹرسعد الشائب کا کہناہے کہ اقامے کي تجديد کيلئے سعودي عرب ميں مقيم تمام غير ملکيوں کو پيشہ ورانہ امتحان پاس کرنا پڑے گا. يہ شرط ويزے کي خريدو فروخت روکنے اور غير ملکي کارکنوں کي مہارت کا جائزہ لينے کے لئے عائد کي گئي ہے. سعد الشائب کے مطابق پيشہ ورانہ امتحانات ابتدا ميں تجرباتي طور پر 3 ماہ بعد شروع ہوں گے اور 9 ماہ بعد اس نظام کو مکمل طور پر نافذ کرديا جائے گا. سعودي عرب ميں کم و بيش ساٹھ لاکھ غير ملکي مقيم ہيں جنہيں يہ امتحان دينا پڑے گا.
0 comments:
Post a Comment