لاہور............ وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی سے سرکاری پروٹوکول اورمراعات واپس لینے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔ درخواست گزار کے وکیل رانا علم الدین غازی کی طرف سے لاہورہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ سپریم کورٹ وزیراعظم کو مجرم قراردے چکی ہے جس کے بعد یوسف رضا گیلانی وزیراعظم نہیں رہے لیکن اس حکم نامہ کے باجوود یوسف رضاگیلانی نے اقتدار پر قبضہ کیا ہوا ہے اور سرکاری وسائل کوبے دریغ استعمال کیاجارہاہے۔ اُنہوں نے کہاکہ عدالتی فیصلہ کے بعد وزیراعظم کاکوئی بھی حکم غیرقانونی اور غیر آئینی ہے لہٰذا عدالت یوسف رضاگیلانی سے فوری طور پرسرکاری وسائل اور مراعات واپس لینے کا حکم جاری کرے۔
Saturday, 28 April 2012
وزیراعظم کو کام سے روکنے اورمراعات کی واپسی کے لیے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر
00:54
muzaffargarhupdate
No comments
0 comments:
Post a Comment