Thursday, 19 April 2012

پاکستان نیٹو سپلائی بحال کرے، نیٹو سیکریٹری جنرل

نیٹو سیکریٹری جنرل راسموسن نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان میں نیٹو افواج کو سپلائی بحال اوردہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے جبکہ امریکی نمائندہ خصوصی مارک گراسمین پارلیمنٹ کی سفارشات پر بات چیت کےلئے آئندہ ہفتے اسلام آباد کا دورہ کر رہے ہیں۔
برسلز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راسموسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات میں نیٹو کو دو مسائل کا سامنا ہے۔ پہلا مسئلہ نیٹو سپلائی کی بحالی جبکہ دوسرا دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ جلد از جلد نیٹو کے لئے رسد کی بحالی کے خواہش مند ہیں جبکہ افغانستان اور خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کو مثبت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک طرف بین الاقوامی سطح پر نیٹو سپلائی بحال کرنے کے حوالے سے پاکستان پر دباؤ بڑھ رہا ہے تو دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے رسد کھولنے کی مخالفت جاری ہے۔ مولانا فضل الرحمن کہتے ہیں کہ وہ دنیا کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے کے حامی ہیں لیکن ملکی کی عزت اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ نے قومی سلامتی کمیٹی میں ترامیم لا کر زبانی معاہدے ختم کر کے آزاد خارجہ پالیسی کی بنیاد رکھی جس کے بعد اب بیرونی ایجنسیوں کا پاکستان میں کردار ختم ہو کر رہ گیا ہےَ۔ دفاع پاکستان کونسل نے بھی نیٹو رسد کھولنے کی مخالفت کی ہے۔ چھبیس نومبر کو سلالہ چیک پوسٹ پر حملے کے بعد سے افغانستان میں نیٹو کوسپلائی معطل ہے۔



0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India