مانسہرہ .............نجي ايئرلائن بھوجا ائر کے حادثے ميں کراچي سے مانسہرہ جانے والے ايک خاندان کے پانچ افراد بھي جاں بحق ہوئے ،سردار شاہ ، ان کي اہليہ ، بيٹا ظہير شاہ ، بہو حميدہ بي بي اور پوتي کراچي سے مانسہرہ آنے کے لئے بھوجا ائر کي بدقسمت پرواز ميں سوار تھے. تاہم حادثے ميں پانچوں افراد جاں بحق ہوگئے.سردار شاہ کا تعلق مانسہرہ کے علاقے بٹل سے تھا اور وہ ہر سال سرديوں ميں اپني اہليہ کے ساتھ کراچي آتے تھے جہاں ان کا بيٹا ظہير شاہ مقيم تھا. ظہير شاہ کراچي کے علاقے فقير کالوني ميں پيٹرول پمپ پر کام کرتا تھا اور ماں باپ کو چھوڑنے اور اپنے رشتے داروں کے ساتھ کچھ دن گزارنے مانسہرہ جارہا تھا.
Friday, 20 April 2012
بدقسمت پرواز ميں مانسہرہ کے ايک خاندان کے پانچ افراد بھي سوار تھے
23:53
muzaffargarhupdate
No comments
0 comments:
Post a Comment