Sunday, 15 April 2012

افغان پارلیمنٹ ،امریکی سفارتخانے پر طالبان کا حملہ،لڑائی جار

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی ، روسی سفارتخانے اور افغان پارلیمنٹ پربڑی تعداد میں دہشت گردوں نے حملہ کردیا ہے جبکہ حملہ آوروں اور فورسز کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔حملہ آوروں جانب سے راکٹوں ، بموں اور خود کار ہتھیار وں سے کابل کے ڈپلومیٹک انکلیو پر اچانک دھاوا بول دیا گیا۔ حملہ آورروں نے علاقے میں قائم ہوٹل پر قبضہ کر کے حساس عمارتوں پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ شروع کردیا جبکہ پولیمنٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔عینی شاہدین کے مطابق علاقے میں سات بڑے دھماکوں کی آواز بھی سنی گئی ہے جبکہ خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔حملے والے علاقے میں اقوام متحدہ کے دفاتر سمیت دیگر ممالک کے سفارتخانے اور متعدد اہم عمارات بھی شامل ہیں۔ طالبان کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی گئی ہے۔آخری اطلاعات تک افغان فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادل جاری تھا۔ .

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India