پاکستان کے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ
جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیوں کو دور کرنے کا صرف ایک حل ہے کہ ان کا
الگ سرائیکی صوبہ بن جائے۔جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر
اعظم نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام پینسٹھ برس سے محرومیوں کا شکار ہیں۔وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے افسوس کا اظہار کیا کہ ہر کسی نے
جنوبی پنجاب میں ترقی کے لیے وعدے کیے لیکن کسی نے بھی کچھ نہیں کیا۔ ان کے
بقول جب تک الگ صوبہ نہیں بنے گا اس وقت تک جنوبی پنجاب کے لوگوں کو ان کا
حق نہیں ملے گا۔ یوسف رضا گیلانی
نے کہا کہ الزام لگایا جارہا ہے کہ پیپلز پارٹی سرائیکی صوبے کے لیے عوام
کو اکسا رہی ہے۔ وزیر اعظم نے واضح کیا کہ سرائیکی صوبہ ان کی نہیں بلکہ
جنوبی پنجاب کے لوگوں کی ضرورت ہے۔یوسف رضا گیلانی نے افسوس ظاہر کیا کہ پسماندہ علاقوں کے لوگوں کے پاس
تعلیمی ڈگریاں ہیں لیکن ان کو ملازمت نہیں ملتی، اس لیے وزارت خزانہ کو
ہدایت کی گئی کہ آئندہ بجٹ میں ایک لاکھ نوکریاں دی جائیں۔
0 comments:
Post a Comment