ریلوے پولیس نے لاہور ریلوے سٹیشن پر ہونیوالے بم دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ابتدائی تحقیقات کےمطابق لاہور ریلوے سٹیشن پر دھماکا کرنے والا دہشت گرد مسافر کے روپ میں ٹرین میں سوار تھا۔ ریلوے سپرنٹنڈنٹ محمد اشرف کی در خواست پر مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ریلوے پولیس حکا م نے بم دھماکے کی تحقیقات کے لیے اعلی سطح کی ٹیم تشکیل دیدی ہے ۔ذرائع کے مطابق لاہور ریلوے اسٹیشن پر دھماکا کرنے والا دہشت گرد مسافر کے روپ میں ٹرین میں سوار تھا۔لاہور اسٹیشن پر اترتے ہی اس نے دھماکہ خیز مواد سے بھرا بیگ قلی کے حوالے کردیا۔پولیس اہلکار نے آگے بڑھ کر بیگ چیک کرنے کی کوشش کی تو زوردار دھماکہ ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگردہشت گرد آگے بڑھ جاتا تو بہت زیادہ تباہی ہوتی۔
0 comments:
Post a Comment