Wednesday, 25 April 2012

بلدیاتی الیکشن: پنجاب حکومت شعبدہ بازی کررہی ہے: ہائی کورٹ، جواب مسترد ، شیڈول


لاہور(کورٹ رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس شیخ عظمت سعید نے بلدیاتی انتخابات کروانے کے لیے دائر درخواستوں کا حکومت پنجاب کی طرف سے دیا گیا جواب ناقابل اطمینان بخش قراردیتے ہوئے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو طلب کر لیا ہے۔ چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دئیے کہ حکومت پنجاب لگتا ہے شعبدہ بازی کر رہی ہے ، معلوم ہوتا ہے کہ حکومت بلدیاتی انتخابات کروانا ہی نہیں چاہتی۔ چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ ایڈوکیٹ جنرل ۵مائی کو خود پیش ہو کر وضاحت کریں۔ اور اگر کوئی شیڈول تیار کیا گیا ہے تو وہ بھی عدالت میں پیش کیا جائے۔ درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ بلدیاتی الیکشن کروانا حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے ۔ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہ کر کے آئینی تقاضے سے انحراف کیا جارہا ہے۔

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India