گوجرانوالہ(بیورورپورٹ) پٹرولنگ پولیس نے
دوران گشت مشکوک افراد سے ڈیڑھ من چرس برآمد کرلی‘ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے
انہیں حوالہ پولیس کردیاگیا۔ترجمان پٹرولنگ پولیس شیخ شاہد کے مطابق ایس ایس پی
پٹرولنگ منیر مسعود مارتھ کی ہدایت پرپٹرولنگ پولیس اڑتالی ورکاں کی موبائل ٹیم نے
دوران گشت ایک مشکوک کار کو روکاتو اس میں سوار تین افراد منور زمان‘ جاوید اقبال
اور محمد یوسف کے قبضہ سے تین کلو چرس جبکہ کار کی تلاشی کے دوران57 کلومزید چرس برآمد
ہوئی۔انچارچ موبائل محمد مصطفی اور محمد شفقت ایچ سی نے گاڑی قبضہ میں لے کر
ملزمان کو تھانہ تتلے عالی پولیس کے حوالے کردیا جہاں ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔
ایس ایس پی پٹرولنگ منیر مسعود نے شاندار کاروائی پر پٹرولنگ پارٹی کے اہلکاران کے
لئے نقد انعام کا اعلان کیاہے۔
0 comments:
Post a Comment