Thursday, 26 April 2012

جماعت اسلامی گوجرنوالہ کی لاہور ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کی شد ید مذمت


گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)قائم مقام امیر جماعت اسلامی ضلع گوجرانوالہ صدیق احسن بٹ نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کی شد ید الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے کہاہے کہ حکومت ملک میں امن وامان قائم کرنے میں مکمل طو ر پر ناکام ہو چکی ہے ۔ دھماکوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے ۔جب تک امریکہ اس خطے میں موجود ہے یہاں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ نام نہا د دہشت گردی کی جنگ کو خیر باد کہا جائے ۔ملکی حالات انتہائی گھمبیر ہو چکے ہیں ۔اگر سنجیدگی کا مظاہرہ نا کیا گیا تو نتائج خطرناک ہو سکتے ہیں۔ پاکستانی حکمران ہو ش کے نا خن لیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نے راولپنڈی میں جہاز حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیا ع پر اشک رکے نہیں تھے کہ ایک اور قومی سانحہ ہوگیا چکلالہ حادثے ،لاہور ریلوے اسٹیشن دھماکے پر پوری قوم افسردہ ہے ۔ میرے پیارے پاکستان کو امریکہی یاترا پر مامور چور چوکیداروں نے مسائلستان کا گڑھ بنا دیا حکومت جان بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہر ممکن تعاؤن کرے۔جہاز حادثے کی مکمل تحقیقات کرتے ہو ئے رپورٹ منظر عام پر لائی جائے۔جماعت اسلامی لاہور ریلوے اسٹیشن پر دھماکے و ار طیارہ حادثے میں جان بحق ہونے والے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ 

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India