وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ مناسب نہیں ہے۔ توہین عدالت کے مرتکب قرار دیئے جانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ فیصلہ مناسب نہیں۔گیلانی کا کہنا تھا کہ انہوں نے عدالت سے انصاف مانگا تھا. امید تھی قانونی تقاضے پورے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی سزا کے خلاف اپیل کا فیصلہ قانونی ماہرین کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
0 comments:
Post a Comment