Sunday, 15 April 2012

افغان دارالحکومت دھماکوں،فائرنگ سے گونج اٹھا


کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کا دارالحکومت کابل آج پھر دھماکوں اور فائرنگ کی آوازوں سے گونج اٹھا۔ حملہ آوروں نے امریکی اور برطانوی سفارت خانوں کے قریب شدید فائرنگ کی۔ فائرنگ سے پہلے سفارت خانون کے اطراف سات دھماکے بھی ہوئے۔ حملے کے دوران دہشت گرد افغان پارلیمنٹ کی عمارت میں داخل ہوگئے۔ دوسری جانب حملہ آوروں کے ایک گروپ نے امریکی سفارت خانے کے قریب فائیو اسٹار ہوٹل پر قبضہ کرلیا۔ مسلح افراد اورسیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ سفارت خانوں میں خطرے کے الارم بجا دیئے گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کابل کا حساس سیکیورٹی زون دہشت گردی کی لپیٹ میں آگیا ہے۔ یہاں نامعلوم مسلح افراد کے حملے کے بعد سفارتی علاقہ میدان جنگ بن گیا ہے۔ حملہ آوروں نے افغان پارلیمنٹ کے علاوہ روسی اور برطانوی سفارت خانوں پر راکٹ داغے۔ جبکہ جرمن سفارت خانے کی طرف سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس علاقے میں سات دھماکے سنے گئے ہیں، جب کہ فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ سفارت خانوں پر دھماکوں کے بعد پکتیا اورلوگر میں بھی حملے کئے گئے ہیں۔ دریں اثنا طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ طالبان جنگجووں نے آج دوپہر کے بعد ایساف فوج کے ہیڈ کوارٹر، پارلیمنٹ کی عمارت، کابل کے ہائ? سکیورٹی سفارتی علاقے، وزارت خارجہ اور کابل اسٹار ہوٹل پر حملے کئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان حملوں میں دسیوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ طالبان کے ترجمان کے مطابق صوبہ ننگر ہار میں پی آر ٹی سنٹر اور ایئر پورٹ پربھی حملہ کیا گا

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India