Thursday, 26 April 2012

ٹی بی کا مرض لا علاج نہیں قابل علاج ہے،ایم پی اے شمائیلہ اسلم


وہاڑی ( بیورورپورٹ)ٹی بی کا مرض لا علاج نہیں قابل علاج ہے تمام افراد ریاست کو صحت کی بنیادی سہولیات میسر کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے حکومتی ادارے این جی اوز کے تعاون کے بغیر مسائل مناسب انداز سے تلاش نہیں کر سکتے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے شمیلہ اسلم نے ایسوسی ایشن فار سوشل ڈویلپمنٹ کے پراجیکٹ ٹی بی ریچ کے زیر اہتمام لگائے گئے فری جیسٹ کیمپ سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ صحت وتعلیم ہر انسان کا بنیادی حق ہے حکومتی ادارے اور غیر سرکاری تنظمیں مل کر اس حق کو بہم پہنچانے کیلئے سرگرم عمل ہیں انہوں نے کہا کہ ایسے کیمپ لگانے سے کمیونٹی میں ٹی بی کی تشخصیں کے ساتھ ساتھ لوگوں میں شعور اور آگاہی بھی بیدار ہوگی کہ اس مرض سے کسطرح محفوظ رہا جاسکتا ہے ڈسٹرکٹ نیچر ٹی بی ریچ رانا محمد ذکاء اللہ نے کہا کہ ٹی بی علاج کل نہیں آج کے سلوگن ہرعمل کرکے اس بیماری پر کافی حد تک قابو پایا جاسکتا ہے اس موقعہ پر لیب ٹیکنیشن ٹی بی ریچ مظفر احمد ،علی احمد ،سیاسی وسماجی شخصیت محمد شریف پریمی اور چوہدری محمد امین بھی موجود تھے یونین کونسل نمبر2میں لگائے گئے فری چیسٹ کیمپ میں ٹی بی کے ایک مریض کی 4157وجرانوالہ(بیورورپورٹ)ڈی سی او گوجر انوالہ کی ہدایت پر سپیشل مجسٹریٹ ڈاکٹر شوکت محمود گوندل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بسلسلہ پرائس کنٹرول گوندلانوالہ پھاٹک سیالکوٹی دروازہ کے دوکانداروں پرا اچانک چھاپہ مارا اور وہاں سے زائد قیمت پر اشیاء ضروریہ ‘ گوشت‘ مرغی کا گوشت فروٹ اور روٹی فروخت کرنے والے 4 دکانداروں عارف‘ عارف ‘ امجد‘‘ شریف 12 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا سپیشل مجسٹریٹ نے اس موقع پر دکانداروں اور قصابوں کو تنبیہہ کی کہ وہ ضلعی حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر اشیاء و گوشت کی فروخت کو یقینی بنائیں خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India