Thursday, 19 April 2012

افغانستان:امريکي فوجي ہيلي کاپٹر گر کر تباہ،4 فوجي سوار تھے

افغانستان ميں امريکا کا فوجي ہيلي کاپٹر گر کر تباہ ہوگيا جس ميں ممکنہ طور پر چار فوجي موجود تھے. واشنگٹن ميں محکمہ دفاع کے ايک عہدے دار نے بتايا کہ بليک ہاک ہيلي کاپٹر جنوب مغربي افغانستان ميں گر کر تباہ ہوا. ہيلي کاپٹر پر سوار چار افراد لاپتہ ہيں جن کے بارے ميں ابھي واضح نہيں ہے کہ وہ امريکي فوجي تھے يا ان کا تعلق کسي اتحادي ملک سے ہے. اتحادي فوج نے حادثے کي جگہ کا گھيراو کرکے تحقيقات شروعکردي ہيں. امريکي عہدے دار کے مطابق ہيلي کاپٹر کي تباہي ميں موسم کي خرابي کا دخل ہوسکتا ہے تاہم کسي حملے کے امکان کو بھي مسترد نہيں کيا جاسکتا.

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India