skip to main |
skip to sidebar

00:08

muzaffargarhupdate
No comments
وزیر اعظم توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ نےنیا حکم نامہ جاری نہ کرنےکی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مناسب حکم آج ہی جاری کریں گے۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ عملدرآمد کیس کی سماعت نہیں کر سکتی۔وزیر اعظم توہین عدالت کیس کی جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں سات رکنی بنچ نے سماعت کی۔عدالت نے اعتزاز کی توہین عدالت کیس کے فیصلے تک نیا حکم نامہ جاری نہ کرنے کی استدعا کی۔جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کےخلاف کیس میں مناسب حکم نامہ آج ہی جاری کیا جائے گا۔اعتزاز احسن نے توہین عدالت کیس میں اپنے دلائل میں کہا آرٹیکل ایک سو ستاسی کے تحت فیصلے پر عملدرآمد کی ذمہ داری ہائی کورٹ پرہے۔سپریم کورٹ عملدرآمد کیس کی سماعت نہیں کر سکتی ۔اور اگر عدالت شکایت کنندہ بن جائے تو پھرٹرائل نہیں کرسکتی
Email This
BlogThis!
Share to Facebook
0 comments:
Post a Comment