چکوال) ایس ایچ او تھانہ صدر تلہ گنگ چوہدری سلیم اخترکو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے کے بعد احاطہ عدالت سے ہی گرفتار کرلیاگیا۔چوہدری سلیم اختر کو پولیس نے عدالت میں ہتھکڑیاں لگائے بغیر پیش کیا تو وکلاء نے احتجاج کیا جس پر فاضل جج کے حکم پر پولیس نے ہتھکڑیاں لگا کر دوبارہ عدالت میں پیش کیا اور سماعت کے لیے27اپریل کی تاریخ مقرر کر دی گئی۔جس پر تحصیل کے وکلاء نے گزشتہ دو ماہ سے جاری احتجاج ختم کرنے کا اعلا ن کردیا۔ سلیم اختر نے تحصیل بار تلہ گنگ کی ممبر خاتون وکیل کے والد اور بھائی کو تھانے بلا کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ اور پولیس نے ایس ایچ او سلیم اختر کے خلاف جوڈیشل مجسٹریٹ کے احکامات پر مقدمہ درج کیا تھا۔ تاہم وکلاء انسپکٹر سلیم اختر کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے تھے اور احتجاج بھی جاری رکھا ہوا تھا۔ سلیم اختر نے لاہور ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت کروائی۔جو ایڈیشنل سیشن جج ساجد اعوان کی عدالت میں لگی۔مگر ساجد اعوان نے سماعت کرنے سے انکار کر دیا اور سیشن جج نے مذکورہ مقدمہ ایڈیشنل سیشن جج تلہ گنگ کو بھجوا دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج تلہ گنگ نے ضمانت خارج کر کے چوہدری سلیم اختر کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے اور ملزم کو احاطہ عدالت سے ہی گرفتار کرلیاگیا۔ دوسری جانب وکلاء نے دو ماہ سے جاری احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
چکوال( )معروف روحانی شخصیت سید امجد حسین شاہ المعروف بادشاہ سرکار ٹریفک کے المناک حادثہ میں خالق حقیقی سے جا ملے۔ بادشاہ سرکار وقت حاضر کے معروف مجذوب تھے۔اور ضلع چکوال میں ان کے ہزاروں مریدین موجود ہیں۔ بادشاہ سرکار گاہے بگاہے اپنے مریدین کے پاس چکوال تشریف لاتے۔بادشاہ سرکار نے ہمیشہ اپنے مریدین کو مخلوق خدا کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آنے کی ہدایت کرتے اور اللہ کی عبادت پر زور دیتے۔ گزشتہ روز ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔اور بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملے۔انہیں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سالم میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
چکوال( )ضلع چکوال کی 68یونین کونسلوں میں تعینات نیوٹریشن ہیلتھ سپروائزر کے کنٹریکٹ میں توسیع کر دی گئی۔ ایم پی اے پارلیمانی سیکرٹری عفت لیاقت علی خان کی خصوصی ہدایت پر ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے احکامات جاری کیے۔نیوٹریشن ہیلتھ سپروائزر ایک عرصہ سے کنٹریکٹ پر اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے اور ان کی مدت کنٹریکٹ ختم ہو چکی تھی اجتماعی درخواست پر پارلیمانی سیکرٹری عفت لیاقت علی خان نے حکومت پنجاب سے تین سال کی توسیع کے احکامات جاری کروا دئیے۔ جس کانوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے۔ ساٹھ کے قریب نیوٹریشن ہیلتھ سپروائزر نے عفت لیاقت علی خان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
چکوال( )بیگم عفت لیاقت علی خان کو پارلیمانی سیکرٹری بننے پر موضع دومالی یونین کوسنل جند کے چوہدری محمد عبداللہ خان نمبردار اور برادری کی طرف سے بھرپور مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ اور اس بات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں کہ چوہدری لیاقت علی خان صدر پاکستان مسلم لیگ کی صدار ت پر بھرپور اعتماد پر جوق در جوق لوگ مسلم لیگ ن میں شامل ہو رہے ہیں۔ اور دومالی کی ترقی کے ہمہ تن پر شکر گزارہیں۔
چکوال( )صداقت علی عباسی کو پاکستان تحریک انصاف کی ریجنل سٹیرنگ کمیٹی کے کنوینئر اور احسان ٹوالہ کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ تحریک انصاف ضلع چکوال کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر ملک شاہد اقبال ڈسٹرکٹ آرگنائزر یوتھ ونگ، فضل ربی کھوکھر، متین الحسن کھوکھر، کوآرڈی نیٹر تحصیل چکوال نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ صداقت علی عباسی کی بطور کنوینئر انتخاب سے ان کی بطور ریجنل آرگنائزر بہترین کارکردگی کا ثبوت ہے۔ اور ممبر سازی اور آئندہ آنیوالے تمام مراحل میں بھرپور کارکردگی کا باعث ہوگی۔
چکوال( )ملک کے بنیادی دھارے میں خواتین کی شمولیت ہی گھریلو تشدد ، اور صنفی امتیاز کے نامسور کو ختم کر سکتی ہے، جینڈر ریفارم کے تحت اسی منزل کے حصول کے لیے کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ بات جینڈر پروگرام چکوال انچارج محمد زاہد نے بجٹ میں خواتین کے مسائل کے حل تربیتی پروگرام سے تعاون کلمات میں کہی، اسسٹنٹ کمشنر چکوال و سینئر ایڈمن آفیسر چکوال سعادت خان نے کہا کہ بااعتماد اور خواندہ خواتین ہی کسی قوم یا ملک کی جامع ترقی کے لیے ضمانت ہیں۔ بجٹ کے دوران مختلف محکموں اور شعبوں میں خواتین کے ورکنگ مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے فنڈز کی فراہمی اور مطلوبہ سہولیات کی فراہمی نہایت ضروری ہے نیشنل سپورٹ پروگرام کی کوآرڈی نیٹر و مربی سلمیٰ خالد نے تمام شرکاء کو بجٹ کی تخصیص اور فوائد کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین چیلنج کو قبول کرتی ہیں خدا نے خواتین کو بڑی صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ ہم نے منصوبہ بندی کے ذریعے اس خوابیدہ صلاحیت کو جلا بخشنی ہے۔ بریفنگ میں محکمہ زراعت، سوشل ویلفیئر، تعلیم، صحت اور ریسکیو1122کے افسران نے شرکت کی۔ ای ڈی او زراعت چکوال نے کہا کہ معاشرہ کے فلاحی تصور اور جدت کو مدنظر رکھتے ہوئے خواتین کے لیے سہولیات کی فراہمی حکومت کی عین ذمہ داری ہے۔
چکوال( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال محمد کاشف مشتاق کانجو نے کہا ہے کہ جرائم کی روک تھام عوام کے تعاون سے مشروط ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی ٹی سیکشن میں مکمل ہونیوالے ماہانہ کمپیوٹر کورس کے اختتام پر دوران خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں تمام پولیس افسران کو آئی ٹی ماہرین کے زیر نگرانی مختلف کورسز کروائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرائم فری سوسائٹی کے لیے کمیونٹی پولیسنگ پر زور دیا جا رہا ہے۔ اور اس سے کافی مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
چکوال( )شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے سابقہ سپیشل گارڈ و نائب صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن راولپنڈی ڈویژن ملک ناصر حطار نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ ہم اپنے ہردلعزیز رہنما صدر پاکستان پیپلزپارٹی ضلع چکوال راجہ شاہ جہان سرفراز کے نہایت ہی شکر گزار ہیں جنہوں نے پیپلز یوتھ ضلع چکوال کے نوجوانوں کو نوکریاں دیں جس میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، نادرا، واپڈا اور سوئی گیس کے محکمے شامل ہیں۔ اور یہ ضلع چکوال کی تاریخ میں پہلی بار ورکروں میں نوکریاں دی گئی۔ ملک ناصر حطار نے مزید کہا کہ نوکریاں لینے والوں میں کوئی راجہ شاہ جہان سرفراز کا رشتہ دار نہیں صرف پاکستان پیپلزپارٹی کے ورکر یا ورکروں کے بیٹے ، بیٹیاں شامل ہیں۔ اس سے یہ ثابت ہو گیا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے لیاقت باغ کے آخری جلسہ میں شہید بہن نے جو امیدواروں سے وعدہ لیا تھا اس وعدے کو نبھاتے ہوئے راجہ شاہ جہان سرفراز نے پارٹی کے ساتھ اپنی وفا کا ثبوت دیا۔ شہید بی بی نے وعدہ لیا کہ اقتدار میں آ کر اپنے رشتے داروں کو نوکریاں نہیں دو گے صرف جو پارٹی کا غریب ورکر ہوگا اسے نوکری دی جائے گی۔ جنہوں نے تقریباً بارہ سال پارٹی کے لیے جدوجہد کی۔ اور انہیں نہ تو نوکریاں دی گئی اور نہ ہی انہیں چین سے جینے دیا گیا۔ اور انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا گیا۔
0 comments:
Post a Comment