Thursday, 26 April 2012

سنی اتحاد کونسل : فضل کریم کی قیادت میں متحد جماعت: مولانا محمد اکبر نقشبندی


گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)سنی اتحاد کونسل مرکزی چئیرمین صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم ایم این اے کی قیادت میں متحد اور ناقابل تسخیر قوت بن چکی ہے اس کیخلاف سازشیں کرنیوالوں کے گھروں میں ہمیشہ صف ماتم بچھی رہے گی،اہل سنت کی صفوں میں انتشار پھیلانے والے دوست نما دشمن نفرت کی علامت بن چکے ہیں،ان کا جلدی بخار اتر جائیگا،باغی گروپ کے شر پسندوں کو حقائق جھٹلانے اور الزام تراشی کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی سیکرٹری اطلاعات مرکزی جمعیت علماء پاکستان الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے اپنی اقامت گاہ پر علماء کرام اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے عالمی تنظیم اہل سنت کے تحت مرکزی سربراہ پیر محمد افضل قادری وائس چےئرمین سنی اتحاد کونسل کی زیر قیادت میں عریانی و فحاشی کیخلاف گجرات سے اسلام آباد چلائے گئے کاروان نظام مصطفےٰ کی کامیابی نے ثابت کر دیا ہے کہ عاشقان رسول پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنا کر دم لیں گے۔حکومت کاروان نظام مصطفےٰ کے مطالبات پر عمل درآمد کو یقینی بنائے، مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا کہ میڈیا پر اخلاق باختہ پروگرامز اور اشتہارات سے پاکستان کا اسلامی تشخص مجروح ہو رہا ہے،ملک کا ایک مخصوص طبقہ امریکہ کو خوش کرنے کیلئے اسلامی اقدار و ثقافت کو مسخ کرنے کی کوشش کر رہا ہے ،عورت کو شمع حرم کی بجائے شمع محفل بنایا جا رہا ہے،وقت کا تقاضا ہے کہ علماء و مشائخ اپنے خطبات میں عریانی وفحاشی کیخلاف آواز بلند کریں۔قوم فحاشی کی تشہیر کرنیوالی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں، حکومت اچھائی کو پھیلانے اور برائی کی روک تھام کیلئے موثر اقدامت کرے۔

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India