Monday, 16 April 2012

حافظ سعید کے سر کی قیمت پر مقرر کرنے کے ردعمل،برطانوی لیبر پارٹی نے لارڈ نذیر کی رکنیت معطل کردی


برطانیہ  کی لیبرپارٹی نے لارڈ نذیر کی رکنیت معطل کردی ہے۔ ان پر امریکی صدر براک اوباما پر مقدمے کیلئے رقم فراہم کرنے کے اعلان کا الزام ہے جبکہ لارڈ نذیر نے وضاحت کی ہے کہ انہوں نے جنگی جرائم کے حوالے سے بات کی تھی۔رپورٹس کے مطابق لارڈ نذیر نے اعلان کہا تھا کہ وہ سابق امریکی صدر بش اور برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر پر مقدمہ قائم کرنے کیلئے دس ملین ڈالر فراہم کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق انہوں نے یہ اعلان امریکا کی طرف سے حافظ سعید کے سر کی قیمت پر مقرر کرنے کے ردعمل میں کیا تھا۔لارڈ نذیر احمد نے رقم کا اعلان کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عراق اور افغانستان میں جنگی جرائم کی بات کی تھی۔ لیبر پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ اگر واقعی لارڈ نذیر نے یہ اعلان کیا ہے تو ان کی پارٹی اس کی شدید مذمت کرتی ہے۔ الزامات کی تحقیقات کی جارہی ہے

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India