Thursday, 26 April 2012

ٹریفک وارڈن،ون وے کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سختی سے قانونی کاروا ئی کر یں،افضل بٹ


گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)چیف ٹریفک آفیسر افضل محمود بٹ نے کہا ہے کہ ون وے کی خلاف ورزی ٹریفک کے بہاؤ میں خلل کے ساتھ ساتھ حادثات کی بھی ایک بڑی وجہ ہے جس سے نمٹنے کے لیے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے۔اُنہوں نے ٹریفک وارڈنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ون وے کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سختی سے قانونی کاروا ئی کر یں اور اس بارے میں کسی بھی قسم کی رعایت نہ برتیں۔ افضل محمود بٹ نے عوام الناس سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بھی ون وے کی خلاف ورزی سے اجتناب کریں۔مزید برآں ایجوکیشن ونگ کی ٹیم نے گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج اور پیپریڈائن سکول میں طلباء و طالبات کو ٹریفک قوانین بارے لیکچر دیا اس کے علاوہ فیروزوالا پُل اور چھچھروالی پُل پرٹریکٹر ٹرالی، گدھا گاڑی ،رکشہ و موٹر سائیکل رکشہ و دیگر سلو موونگ ٹریفک پر ریفلیکٹر ٹیپ چسپاں کی کہ جس سے رات کے وقت ہونے والے حادثات سے بچا جا سکے گا۔

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India