Wednesday, 25 April 2012

امریکہ و نیٹو کی جارحیت اور بلوچستان میں بیرونی مداخلت کےخلاف دفاع اسلام کانفرنس


(کوئٹہ )دفاع پاکستان کونسل کی امریکہ و نیٹو کی جارحیت اور بلوچستان میں بیرونی مداخلت کےخلاف دفاع اسلام کانفرنس آج صادق شہید گراﺅنڈ میں منعقد ہورہی ہے۔۔ دن گیارہ بجے شروع ہونے والی کانفرنس کے حوالہ سے وسیع پیمانے پر تیاریاں و انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔کوئٹہ اور اس کے گردونواح سے تمامتر مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افرادصادق شہید گراونڈ پہنچ کر ملکی سلامتی و استحکام کیلئے کردار ادا کرنے کا عزم کریں گے۔کانفرنس کے حوالہ سے وسیع پنڈال بنایا گیا ہے جماعةالدعوةاور جے یو آئی نظریاتی کے چارہزار رضاکار صادق شہید گراﺅنڈ کے ارد گرد سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ سٹیج ، داخلی دروازوں اور جلسہ گاہ کے اطراف میں مختلف مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں جن کے ذریعہ کانفرنس کی کارروائی کومکمل طور پر مانیٹر کیا جائے گا۔دفاع اسلام کانفرنس کیلئے بڑا سٹیج بھی تیار کیا گیا ہے جبکہ الیکٹرونک و پرنٹ میڈیا ، جید علماءکرام، شیوخ الحدیث ، مشائخ عظام اور دیگر اہم شخصیات کیلئے الگ سے جگہ بنائی گئی ہے۔ سٹیج پر مرکزی قائدین تشریف فرما ہوں گے پنڈال کے چاروں اطراف میں بڑے ہورڈنگز، خوبصورت بینرزاور دفاع پاکستان کونسل میں شامل جماعتوںکے پرچم لگائے گئے ہیں جس سے صادق شہیدگراﺅنڈ شاندار منظر پیش کر رہا ہے۔جماعةالدعوة ،جمعیت علماءاسلام نظریاتی‘پاکستان علماءکونسل‘ جماعت اسلامی اور اہلسنت والجماعت کی طرف سے کوئٹہ میں سینکڑوں مقامات پر سے شرکاءکے قافلے ترتیب دیے گئے ہیں مقامی ذمہ داران اور علماءکرام مساجدومدارس اور گلی محلوں سے قافلوں کی قیادت کرتے ہوئے صادق شہید گراونڈ پہنچیں گے تاکہ نظم و ضبط برقرار رکھاجا سکے۔گزشتہ روز دفاع پاکستان کونسل اور جماعةالدعوة کے مرکزی رہنماﺅںجے یو آئی نظریاتی کے مولانا عبدالقادر لونی‘تحریک حرمت رسول ﷺکے مولانا امیر حمزہ،تحریک آزادی جموں کشمیرکے حافظ سیف اللہ منصور‘جماعت الدعوةسے مولانانصر جاوید‘مفتی حافظ محمد قاسم و دیگر نے گراﺅنڈ کا دورہ کیا اورتیاریوں و انتظامات کاجائزہ لیا گیا۔اس موقع پر انہیں سٹیج سے لیکر پنڈال تک کے انتظامات اور سکیورٹی امور پر تفصیلی بریفنگ دی ۔دفاع پاکستان کونسل میں شامل جماعتوںکی جانب سے کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں زبردست تشہیری مہم چلائی گئی ہے شہر کی تمام شاہراہیں، پبلک مقامات اور گلی محلے اشتہارات،بینرز، ہورڈنگز اور سائن بورڈز سے سجے نظر آتے ہیں۔ کانفرنس میں شرکت کیلئے کوئٹہ و گردونواح کے رہائشیوں میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے۔امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ دفاع اسلام کانفرنس میں بھرپور انداز میں شریک ہوںتاکہ دشمنان اسلام کو مضبوط پیغام دیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ دفاع پاکستان کونسل پورے پاکستان کی عوام کا محبت و یکجہتی کا پیغام لائے ہیں کیونکہ بلوچ محب وطن قوم ہے دفاع اسلام کانفرنس سے جماعة الدعوة ،جمعیت علماءاسلام نظریاتی، جماعت اسلامی ، اہلسنت والجماعت،جمعیت علماءپاکستان ، جمعیت اہلحدیث ، عوامی مسلم لیگ ، مسلم لیگ (ض) ، تنظیم اسلامی ، آل پارٹیز حریت کانفرنس، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ، مجلس احرار اسلام ، متحدہ جمعیت اہلحدیث ، انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ ، جماعت اہلحدیث، تنظیم مشائخ عظام اوراتحاد تنظیمات وفاق المدارس سمیت دیگر سیاسی ، سماجی و کشمیری تنظیموں کے قائدین ، عسکری ماہرین ، وکلاءرہنما اور دانشور حضرات خطاب کریں گے ۔دینی مدارس کے ہزاروں طلباءکی طرح المحمدیہ سٹوڈنٹس کے ہزاروں طلباءبھی دفاع اسلام کانفرنس میں بھرپور انداز میںشرکت کریں گے۔

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India