Sunday, 22 April 2012

نجی ائیر لائنز کے طیاروں کو کل سے گرائونڈ کرنے کا حکم نجی ائیر لائنز کے طیاروں کو کل سے گرائونڈ کرنے کا حکم


وزارت دفاع نے نجی ائیر لائنز کے تمام طیاروں کو فٹنس سرٹیفیکیٹ کےلئے کل سے گرائونڈ کرنے کا حکم دیدیا ہے۔وزارت دفاع نے تمام نجی ائرلائنز کے طیاروں کو فٹنس سرٹیفیکیٹ کے لئے کل سے گراونڈ کرنے کاحکم دیدیا ہے۔ وزیر دفاع احمد مختار کا کہنا ہے کہ فٹنس سرٹیفیکیٹ کے بغیر اب نجی ائر لائنز کے طیارے پرواز نہیں کرسکیں گے۔ دنیا نیوز سے گفتگو میں احمد مختار کا کہنا تھا کہ گراونڈ کئے گئے طیاروں کی چیکنگ کاعمل تین سے چار روز میں مکمل کیا جائے گا اور بھوجا ائر لائن کا حادثے کا شکار طیارہ عالمی معیار کے مطابق نہ ثابت ہوا تو کمپنی کا لائسنس منسوخ کر دیا جائیگا جب کہ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں تین سے چار ہفتے لگ سکتے ہیں۔ تباہ ہونے والے بھوجا ائیر لائن کے طیارے کا بلیک باکس مل چکا ہے جو اس وقت سول ایویشن اتھارٹی کے پاس ہے جسے ڈی کوڈ کرنے کے لئے ایس او پی پرعمل کیا جائے گا اور باہر سے ٹیم آئے  گی۔

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India