اسلام آباد(بیورورپورٹ ) ايم کيوايم کے رہنما وفاقي وزير فاروق ستار نے اسلام آباد ميں ايک اور طيارہ حادثہ کے بعد ہوابازي کا نظام بہتر بنانے کا مطالبہ کيا ہے اور کہاہے کہ ، طيارہ حادثہ کي تحقيقات کي پارليمنٹ کے ذريعے نگراني کي جائے گي . طيارہ حادثے ميں جاں بحق افراد کے ورثاء کے ہمراہ کراچي سے اسلام آباد پہنچنے پر فاروق ستار نے ميڈيا سے گفت گو ميں کہاکہ انساني جان کا نعم البدل نہيں ہوسکتا تاہم واقعہ کي مکمل تحقيقات کے ساتھ متاثرين کو معاوضہ کي ادائيگي بھي يقيني بناياجائے، انہوں نے کہاکہ ہوابازي کے معاملات کو بھي بہتر بنانے کي ضرورت ہے، طيارہ حادثے پر اٹھنے والے تمام سوالات کے جواب ملنے چاہيئں ، فاروق ستار نے کہاکہ حادثے کي ہونے والي انکوائري کي پارليمنٹ اور اسکي کميٹيوں کے ذريعے نگراني کي جائے گي اور متاثرين کو ہرممکن امداد اور تعاون کيلئے وزيراعظم سے بات بھي کي جائے گي
0 comments:
Post a Comment