حيدر آباد سينٹرل جيل پر بنوں طرز کے حملے کاخدشہ ظاہرکياگياہے اور ممکنہ حملے کے پيش نظر کرائسس مينجمنٹ سيل نے ايک خط ہوم ڈپارٹمنٹ اور آئي جي جيل خانہ جات کو لکھا ہے . خط ميں کہا گيا ہے کہ حيدر آباد سينٹرل جيل ميں امريکي صحافي ڈينئيل پرل پرحملوں ميں ملوث ملزمان قيد ہيں اوران ملزمان کو چھڑانے کے ليے جيل پر حملہ کيا جا سکتاہے.اور جيل کي سيکيورٹي دہشت گرد حملے سے نمٹنے کے ليے کافي نہيں ہے.خط ميں اس بات پر زور ديا گيا کہ حيدرآباد جيل کي فوري طور پر سيکيورٹي بڑھائي جائے. اس سے پہلے دہشت گرد بنوں جيل پر حملہ کرکے اہم دہشت گردوں کو چھڑانے ميں کامياب ہوچکے ہيں اور ان کي دوبارہ گرفتاري ممکن نہيں ہوسکي
0 comments:
Post a Comment