Wednesday, 11 April 2012

ڈینگی مچھر کے خاتمہ سے ڈینگی بخار سے بچا جا سکتا ہے:مرزا مشتاق

گجرات: ڈینگی مچھر کے خاتمہ سے ڈینگی بخار سے بچا جا سکتا ہے ، ہومیو ڈاکٹرز کمیونٹی کی صحت عامہ پر کامیاب ملک سے عوام میں متعدی امراض سے متعلق شعور بیدار ہوا ہے ، یہ بات گجرات چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر مرزا مشتاق سے آج یہاں ہومیو ڈے واک کے شرکاء سے خطاب میں کہی ، اس موقع ریسیکو1122کے انچارج چوہدری عزیز احمد نے کہا کہ انہوں نے بہت ساری واکس میں شرکت کی ، ورلڈ ہومیو ڈے پر گجرات کی ڈینگی بخاری سے بچائو کی واک سب سے زیادہ منظم اور علم افرو زہے مرکزی انجمن تاجران کے صدر شیخ محمد افضال ، شیخ ہارون شاہد ، شیخ ادریس یوسف ڈار نے واک کے شرکاء پر گل پاشی کی ، اور کہا کہ ڈینگی سے صرف صفائی کا خیال کر کے ہی بچا جا سکتا ہے ، جوہڑا اور تلاب خشک کریں اور مچھر پیدا نہ ہونے دیں ، حسینیہ ٹرسٹ کے علماء حق نے بھی واک کے شرکاء کا استقبال کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ سے رحمت کے طلب کا ہونا چاہیے ، مچھر یا ڈینگی فیور سے نجات اسلام کے ذریں اصولوں پر کاربندرہ کر ہو سکتی ہے ، سرکلر روڈ ہومیو سٹور اور ایسوسی ایشن کے مظاہرین ڈاکٹر رزاق طور ، ڈاکٹر سجاد اور ڈاکٹر اعجاز کے ہومیو ڈے واک کے شرکاء پر گل پاشی کی ، واک آرگنائزیر ڈاکٹر محمد وکیل چوہدری چیئرمین گجرات ہومیو کالج ، ڈاکٹر حسن اختر چیئرمین ملت ہومیو کالج اور ڈاکٹر سید طاہر عباس چیئرمین طاہر ہومیو کالج نے کہا کہ آئندہ بھی ہومیو پیتھک کمیونٹی پنجاب حکومت سے ڈینگی فیور کے خاتمہ کیلئے عوام الناس میں آگاہی مہم جاری رکھے گی ، وا ک سے آئی ایچ ایم اے کے صدر ڈاکٹر رزاق ، پی ایچ ڈے اے کے صدر ڈاکٹر رفیق رضا ، ایچ پی سی اے کے نائب صدر ڈاکٹر عباس چوہدری نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ہومیو پیتھی کی تمام تنظیمیں عوام الناس کی بھلائی کیلئے مشترکہ طور پر کام کرتیں رہیں گی ، پی ایچ ایم اے کے ایگزیکٹو اور ممبر نیشنل کونسل برائے ہومیو پیتھی حکومت پاکستان ڈاکٹر نعیم حفیظ خصوصی طور پر اسلام آباد سے واک میں شرکت کیلئے آئے انہوںنے اپنے خطبہ صدارت میں کہا کہ پاکستان کے صحت عامہ کے مسائل کا واحد حل ہومیو پیتھی ہے ، ڈینگی بخار کو ہومیو پیتھی سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے ، ہم ہومیو کمیونٹی کی سطح پر سب ایک ہیں ، آئندہ پنجاب لیول پر لاہور اور اسلام آباد میں ڈینگی آگاہی مہم کے تحت واک کا اہتمام کیا جائے گا ، واک کے آرگنائزر اور کوارڈی نیٹر ڈاکٹر انجم نور دین ، ڈاکٹر ساجد حسین ، ڈاکٹر شیخ ثوبان اور ڈاکٹر لیاقت مہر نے کامیاب واک کے اختتام پر شرکاء محترم کا فرداًفرداً شکریہ ادا کیا ، جماعت اسلامی ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری ہومیو ڈاکٹر طارق سلیم نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ ڈینگی فیور خطرناک نہیں صرف میڈیا کے ذریعے لوگوں کو حراساں کر دیا گیا ہے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ میڈیا کے ذریعے عوام کو تعلیم دی جائے کہ ڈینگی فیور سے ہم کیسے بچ سکتے ہیں ، حکومتی اعلان کے مطابق ڈینگی بخار کے مریض کو فوری طور پر آئسولیشن میں لینا ضروری ہے ، جس کے لئے مریض کو ہسپتال ریفر کیا جائے ، ہومیو کمیونٹی کی آج کی ہیلتھ واک ایک خوبصورت کوشش ہے ، جس سے حکومت کا ہاتھ بٹانے کی کوشش کی گئی ہے ، حکومت کو بھی چاہیے وہ ہومیو طریقہ علاج کی سرپرستی کرے واک میں پنجاب بھر سے دیگر ہومیو ڈاکٹرز بھی شریک ہوئے ، جن میں لاہور سے ڈاکٹر امین ، گوجرانوالہ سے ڈاکٹر شمس ، ڈاکٹر ہاشمی ، کھاریاں سے ڈاکٹر محمد اقبال ، جہلم سے ڈاکٹر شہزاد اور منڈی بہائوالدین سے ڈاکٹر فیروز شامل تھے ، ہومیو پیتھک ڈے واک میں بلدیہ ٹی ایم اے گجرات پولیس ، ٹریفک پولیس اور 1122کے چاک و چوبند عملہ نے واک کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا ۔

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India