Tuesday, 24 April 2012

جماعت الدعوة اورالمحمد یہ سٹوڈنٹس بلوچستان دفاع اسلام موٹر سائیکل کاروان آج منعقد ہوگا جماعت الدعوة اورالمحمد یہ سٹوڈنٹس بلوچستان دفاع اسلام موٹر سائیکل کاروان آج منعقد ہوگا


کوئٹہ۔۔۔۔۔۔۔۔جماعت الدعوة اورالمحمد یہ سٹوڈنٹس بلوچستان کے زیراہتمام دفاع اسلام موٹر سائیکل کاروان آج منعقد ہوگا ۔تحریک حرمت رسول کے چیئرمین اورجماعت الدعوة کے مرکزی راہنمامولاناامیر حمزہ ‘چیئرمین تحریک آزادی جموںو کشمیر حافظ سیف اللہ منصور‘اناظم الالمحمدیہ سٹوڈنٹس محمد حارث ڈارکی قیادت میں نکالاجانے والا کاروان مرکز التقویٰ ڈبل روڈ سے نکل کر شہر بھر سے ہوتا ہوا کوئٹہ پریس کلب پر اختتام پذیر ہوگا‘جہاں پرقائدین ریلی کے شرکاءسے خطاب کریں گے۔دفاع اسلام کاروان کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔المحمدیہ سٹوڈنٹس بلوچستان کے ناظم طارق بلوچ نے بتا یا کہ 26اپریل کوکوئٹہ کے صادق شہید گراونڈ میں منعقد ہونے والی دفاع اسلام کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلہ میں دفاع اسلام کاروان کا آج انعقاد کیا جا رہا ہے‘جس میں جماعت الدعوة اور المحمدیہ سٹوڈنٹس کے کارکنان کی بڑی تعداد شریک  ہوگی۔

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India