گوجرانوالہ (بیورورپورٹ) صوبائی سیکرٹری اطلاعات مرکزی جمعیت علماءپاکستان الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کی شاعری اور افکار نے برصغیر کے مسلمانوں میں شعور بیدار کیا، کشکول اٹھانا علامہ اقبال کی تعلیمات اور فلسفہ خودی کی نفی کرتا ہے۔ آج اپنے محسن علامہ اقبال کی یاد مناتے ہوئے یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہم ایمان و یقین سے تحریک پاکستان کے جذبوں کو زندہ رکھیں گے۔ ملک کو قائداعظم اور علامہ اقبال کے تصورات اور تعلیمات کے مطابق اسلامی فلاحی مملکت بنانے اور اس کی سالمیت استحکام کیلئے کسی بھی قربانی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام یوم اقبال کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صاحبزادہ پیر محمد داﺅد رضوی، مفتی محمد حسین صدیقی، مفتی غلام نبی جماعتی، الحاج سرفراز احمد تارڑ، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، میاں محمد انیس الرحمن نقشبندی، قاری غلام سرور حیدری، مولانا محمد خالد حسن مجددی، پیر قاری محمد اشرف شاکر، حافظ محمد یعقوب فریدی، حافظ آصف علی اویسی، حافظ محمد رفیق رضوی، قاری محمد اعظم چشتی، مولانا نصیر احمد نقشبندی اور دیگر نے خطاب کیا۔ مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا کہ ملک و قوم کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے علامہ اقبال کے افکار سے رہنمائی حاصل کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ علامہ اقبال ایک عظیم مفکر، دانشور اور شاعر ہی نہیں بلکہ سچے عاشق رسول تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی مسلمانوں میں جذبہ حریت پید اکرنے میں بس کردی
0 comments:
Post a Comment