گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)ڈی
او سی گوجرانوالہ وسیم عباس نے کہا ہے کہ حکومت سرکاری ملازمین اور ان کے بچوں کی
فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی بہبود
فنڈ بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ای ڈی او ورکس قمر علی زیدی‘ ایم ایس ڈی
ایچ کیو ہسپتال کیپٹن (ر) ظفر اقبال‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد احمد‘ ڈسٹرکٹ
انفارمیشن آفیسر طاہر چوہدری اور دیگرافسران نے اجلاس میں شرکت کی‘ ڈی او سی وسیم
عباس نے کہا کہ حکومت نے ریٹائرڈ ہونے والے یا وفات پا جانے والے سرکاری ملازمین
کیلئے مختلف مدوں میں کروڑوں روپے کے فنڈز مختص کررکھے ہیں۔ اجلاس میں فوت شدگان
کے ورثاء کو ماہانہ امداد کے تین کیس نمٹائے گئے اور متوفی سرکاری ملازمین کے
کیسوں کی ماہانہ امداد کے سلسلہ میں 98 نئی درخواستوں کی منظوری دی گئی جن کی
کفالت کے لئے ماہانہ خرچ ایک لاکھ 91 ہزار جبکہ سالانہ خرچ16 لاکھ92 ہزار روپے خرچ
ہوگا۔ مزید چار کیس تاریخ وفات کے ایک سال کے بعد موصول ہوئے ان کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں ماہانہ امداد درجہ اے میں معذورریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کی طرف سے چھ
درخواستیں موصول ہوئیں جن پر سالانہ 18 لاکھ21 ہزار600 روپے خرچ ہونگے۔ اس کے
علاوہ حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کے تعلیمی وظائف 2010-11 کے لئے
678درخواستیں موصول ہوئیں جن کی منظوری دے دی گئی جس پر 25 لاکھ 5ہزار خرچ ہونگے اور
281 نامکمل رہ جانے والی درخواستوں کے مکمل ہونے پر ان کی بھی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں شادی گرانٹ(نان گزیٹڈ) کی 596 درخواستیں حاضر وریٹائر ملازمین کی موصول ہوئیں
جن پر 41 لاکھ58 ہزارخرچ ہونگے کی منظوری دی گئی اس کے علاوہ تجہیز و تکفین کے لئے
نان گزیٹڈ ملازمین کی 367 ملازمین کی درخواستوں کی منظوری دی گئی اور 190
درخواستوں کو مکمل کرنے کی ہدایت کی جن پر 14 لاکھ68 ہزار خرچ ہونگے۔
Thursday, 26 April 2012
حکومت سرکاری ملازمین اور ان کے بچوں کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دے رہی ہے : وسیم عباس
00:45
muzaffargarhupdate
No comments
0 comments:
Post a Comment