Sunday, 22 April 2012

سرائیکی عوام اپنا الگ صوبہ چاہتے ہیں‘

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے مسلم لیگ نون کے سربراہ نواز شریف کی طرف سے صوبۂ پنجاب میں انتظامی یونٹ تشکیل دینے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرائیکی عوام انتظامی یونٹ نہیں بلکہ اپنا الگ صوبہ چاہتے ہیں۔انہوں نے یہ بات اتوار کو جنوبی پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں سیلاب متاثرین کے لیے ماڈل ولیج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔
وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ سرائیکی عوام اپنا الگ صوبہ چاہتے ہیں تاکہ وہ اپنا بوجھ خود اٹھا سکیں اور خود انتظامی معاملات کو دیکھیں۔ان کا کہنا تھا کہ سرائیکی عوام اپنے صوبہ کی معاملے پر کوئی سودے بازی نہیں کریں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ جن لوگوں کی یہ خواہش ہے کہ حکومت فوری ختم ہوجائے ان کو یہ معلوم نہیں ہے پیپلز پارٹی کی حکومت کو لاکھوں لوگوں کی حمایت حاصل ہے اور عوام انہیں پانچ برس کے لیے حکومت میں بھیجا ہے۔یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ انہیں عوام کی تائید حاصل ہے اس لیے وہ نہ تو کسی کے کہنے پر آئے ہیں اور نہ ہی کسی کے کہنے پر جائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک تحریک نام ہے اور اس کے کارکن نظریاتی ہیں فضلی بیٹرے نہیں جو فصل کے ختم ہوتے ہی اڑ جائیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کی کرسی پر بیٹھے ہیں اور وہ بہادر لیڈروں کی کرسی پر بیٹھ کر بزدلی نہیں دکھا سکتے۔






0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India