رحيم يار خان (بیورورپورٹ) رحيم يار خان ميں 18 سالہ لڑکي کو جرگے نے وني کرديا. پوليس نے وني کي گئي لڑکي کا نکاح ساٹھ سالہ شخص سے پڑھانے کي کوشش ناکام بنا کر لڑکي کے باپ،دولہا اور بارہ ملزمان کو گرفتار کرليا.پوليس کے مطابق رحيم يار خان کے موضع بہشتي کے رہائشي عاشق نامي شخص کي بيوي دو بچوں سميت ايک ماہ قبل صادق نامي نوجوان کے ساتھ بھاگ گئي تھي،جس پر علاقے کے وڈيروں نے صادق کے والدين کو چار ہفتے کي مہلت دي کہ صادق اور اس کے ساتھ بھاگنے والي خاتون کو پيش کيا جائے.صادق کے واپس نہ آنے پر وڈيروں نے جرگہ کيا اور صادق کي بہن کي شادي بھاگنے والي خاتون کے شوہر ساٹھ سالہ عاشق سے کرنے کا حکم سنايا. جرگے کي اطلاع ملنے پر پوليس موقع پر پہنچ گئي اور وني کي گئي لڑکي کے باپ، بوڑھے دلہا اور نکاح خواں سميت 12 افراد کو گرفتار کر
ليا
0 comments:
Post a Comment