Friday, 20 April 2012

طیارہ حادثہ: 102 لاشوں کی شناخت، 68 ورثا کے حوالے


اسلام آباد(بیورورپورٹ)پی آئی اے کی خصوصی پرواز طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ لواحقین اسلام آباد ائیرپورٹ سے پمز ہسپتال گئے جہاں رکت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔لواحقین اپنے پیاروں کی لاشیں تلاش کرتے رہے۔ ادھر پمز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سانحہ کورال میں جاں بحق ہونے والے 102 افراد کی شناخت ہوگئی ہے جن میں سے 68 کی میتیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔ ترجمان پمز کا کہنا ہے ہسپتال لائی جانے والی تمام لاشوں کا پوسٹمارٹم کیا جاچکا ہے. انہوں‌ نے کہا کہ 102 افراد کی شناخت ہوئی ہے جس میں نادرا کی ٹیموں نے اہم کردار ادا کیا. ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ باقی 25 لاشوں کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے کی جائے  گی 


0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India