پاکستان کے وزیر دفاع چودھری احمد مختار نے کہا کہ ملک
میں چلنے والی تمام نجی ائیر لائنز کے طیاروں کے معائنے کا حکم دے دیا گیا
ہے اور جب تک یہ معائنہ مکمل نہیں ہوتا اس وقت ان نجی طیاروں کو پروازوں کی
اجازت نہیں ہوگی۔پی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ
تمام نجی ائیر لائنز کے طیاروں کے معائنے کے لیے سول ایوی ایشن کے باضابطہ
احکامات جاری کردیئے ہیں۔نجی
ائیر لائینز کے طیاروں کے معائنے کا فیصلہ جمعہ کو بھوجا ائیر لائن کے
طیارے کو آنے والے حادثے کے بعد کیا گیا ہے۔ اس حادثے میں عملے سمیت تمام
مسافروں جان بحق ہوگئے تھے۔وزیر دفاع چودھری احمد مختار نے کہا کہ ماہرین ان
طیاروں کا معائنہ اسی طرح کریں گے جس طرح قومی ائیر لائن یعنی پی آئی اے کے
طیاروں کی چانچ پڑتال کی جاتی ہے۔چودھری احمد مختار نے کہا کہ کوئی ایسا خطرہ مول نہیں لیا جا سکتا کہ جہاز میں کوئی خرابی ہو اور اس سے جانی نقصان ہوجائے۔وزیر دفاع احمد مختار کا کہنا ہے کہ یہ بات بالکل
واضح ہے کہ معائنے کے بعد نجی ائیر لائنز کے ساتھ وہی سلوک کیا جائے گا جو
قومی ائیر لائن کے طیاروں کے ساتھ کیا جاتا ہے۔
وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ یہ نہیں کہا جاسکتا ہے کہ
یہ معائنہ کتنے دنوں میں مکمل ہوگا اور بقول ان کے اس میں ایک یا اس زیادہ
دن لگ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا سول ایوسی ایشن اپنا کام کررہی ہے اور جن طیاروں کا معانئہ مکمل ہوجائے انہیں اڑنے کی اجازت مل جائے گی۔ادھر اتوار کے روز دو مختلف ہوائی اڈوں پر شاہین ائیر لائن کے دو طیاروں میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔
شاہین ائیر لائنز کے طیارہ کا ٹائر کراچی ہوائی
اڈے پر پھٹ گیا جبکہ دوسرے واقعہ لاہور کے ہوائی اڈے پر پیش آیا جہاں اسی
ائیر لائن کے طیارہ کا فیول ٹینک لیک ہوگیا۔دوسری طرف وزیر اعلیْ پنجاب شہبازشریف نے حادثے کا
شکار ہونے والے بھوجا ائیر لاین کے طیارہ کی تحقیقات کے لیے کیمشن کی
تشکیل پر نکتہ چینی کی ہے۔شہبازشریف کا کہنا ہے کہ کمیشن میں کوئی حاضر سروس افسر نہیں اور نہ ہی یہ کمیشن چیف جسٹس کی مشاورت سے قائم کیا گیا ہے۔
0 comments:
Post a Comment