Wednesday, 25 April 2012

اب بڑے پيمانے پر دنگا فساد مچايا جائے گا، حامدمير

معروف اينکر پرسن حامد مير نے کہا ہے کہ ان کے خيال ميں اب عدالتي فيصلے سے بجٹ سازي کا عمل متاثر ہوگا اور سياسي انتشار سے بے يقيني کي کيفيت پيدا ہوگي. نيوز اينکر کامران خان کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ميرے پاس اطلاع ہے وزير اعظم رات گئے تک اس حوالے سے مصروف رہے، اور اس فيصلے کے بعد جو ردعمل آتا ہے اس کيلئے انہوں نے تياري کي ہوئي ہے، وہ اس فيصلے کيلئيتيار تھے ، اس فيصلے سے بجٹ سازي کا عمل متاثر ہوگا اور سياسي انتشار سے بے يقيني کي کيفيت پيدا ہوگي، وہ چاہتے ہيں کہ يوسف رضا گيلاني کي شہادت کا عمل کچھ لمبا کيا جائے، اگر سپريم کورٹ اليکشن کميشن کے ذريعے وزيراعظم کو نا اہل قرار ديتي ہے تو جب نيا وزير اعظم آئے گا تو وہ بھي سپريم کورٹ کے معاملات ميں الجھا رہے گا، کچھ وکلا کو تيار کيا جارہا ہے کہ وہ سپريم کورٹ ميں جائيں اور کچھ افراد کے خلاف کہيں کہ ان کے خلاف بھي توہين عدالت کا مقدمہ چلايا جائے.پيپلز پارٹي اپني تمام تر ناکاميوں کي ذمہ داري عدليہ اور کسي حد تک ميڈيا پر ڈالے گي، اور کہے گي کہ ہميں تو وقت نہيں ديا گيا کہ ہم عوام کيلئے کچھ کرتے ہميں مستقل مصروف رکھا گيا، ميڈيا کے خلاف محاذآرائي ميں اضافہ ہوگا، لڑائي چھوٹا لفظ ہے بڑے پيمانے پر دنگا فساد مچايا جائے گا، پچھلے دو تين دنوں ميں وزير اعظم نے کہا ہے کہ وہ سمجھتے ہيں کہ ان کے ساتھ زيادتي ہورہي ہے ، حکومت کے دو لوگوں نے يہ بات کي ہے کہ وزيراعظم استعفي ديديں اور ان دو افراد کي بات نہيں سني جائے گي صدر زرداري اصل فيصلہ کريں گے، ان دو افراد نے کہا ہے کہ محاذآرائي سے گريز کرتے ہوئے سپريم کورٹ کے فيصلے کے مطابق آپ استعفي? ديديں.

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India