Saturday, 28 April 2012

وزیراعظم کی سزا کے خلاف احتجاج

سپریم کورٹ کے سات رکنی بینچ کی جانب سے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو توہین عدالت کے مقدمے میں قصوروار ٹھہراتے ہوئے سزا دینے کے خلاف ان کے آبائی شہر ملتان کے علاوہ سندھ کے متعدد شہروں میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔
احتجاج کا سلسلہ سپریم کورٹ سے فیصلہ آنے کے فوری بعد شروع ہوانامہ نگار ریاض سہیل کے مطابق سندھ کے شہروں میرپور خاص سکھر، نوابشاہ،گھوٹکی، ٹھٹہ، دادو، نوشہرو فیروز، خیرپور اور تھرپارکر میں کاروبار بند ہوگیا ہے اور ٹائروں کو نذر آتش کر کے نعرے بازی کی گئی ہے۔نامہ نگار ریاض سہیل کے مطابق سندھ کے شہروں میرپور خاص سکھر، نوابشاہ،گھوٹکی، ٹھٹہ، دادو،  وشہرو فیروز، خیرپور اور تھرپارکر میں کاروبار بند ہوگیا ہے اور ٹائروں کو نذر آتش کر کے نعرے بازی کی گئی ہے۔اُدھر کراچی کے علاقے قائد آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ٹائر جلا کر قومی شاہراہ پر کچھ دیر کے لیے ٹریفک کو معطل کر دیا۔ لیاری میں بھی فائرنگ کی گئی ہے، جس کے باعث کاروبار بند ہوگیا۔
حیدرآباد میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کی ذیلی تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور کارکنوں نے فیصلے کو جمہوریت کے خلاف سازش قرار دیا۔

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India