Wednesday, 25 April 2012

دونامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ۔ایک جاں بحق


چنوں (تحصیل رپورٹر)نواحی گاؤں چک نمبر127پندرہ ایل (بمبے والا ) کے رہائشی زمیندار مرزا محمد رفیق ولد سلامت علی اپنے کھیتوں میں کام کی نگرانی کررہا تھا کہ اچانک -2نامعلوم مسلح افراد نے آکر فائرنگ کردی جس سے وہ موقعہ پر جاں بحق ہوگئے ۔لواحقین کے مطابق محمد رفیق ماضی میں ایک کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کی مخالفت کرتا رہا جو کہ نابالغ بچی سے گینگ ریپ کے جرم میں اپنے ساتھیوں سمیت-25سال کی قید کی سزا میں جیل میں بند ہے جو کہ صلح و رہائی کیلئے ان پر دباؤ ڈالتا رہا نہ ماننے پر اس نے اپنے تنظیمی دہشت گردوں سے یہ کارروائی کروائی ہے۔مقتول کے بھائی کے مطابق وہ قاتلوں کو جانتا ہے جوکہ پہلے سے اشتہاری ہیں۔ جبکہ پولیس کے مطابق یہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔ مقتول کی نعش کو تحصیل ہیڈ کوارٹ ہسپتال میاں چنوں پہنچا دیا گیا ہے جہاں اس کا پوسٹمارٹم جاری ہے۔

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hot Sonakshi Sinha, Car Price in India