کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نےسرچ آپریشن کےدوران تیس سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس نے حسن اسکوئر اور گلشن اقبال میں کارروائی کے دوران12 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔ کورنگی اور لانڈھی کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہو ئے چار افراد کو گرفتار کیا گیا۔ گلشن اقبال میں 6، اورنگی ٹاؤن، کھارادر، نیوکراچی، فیڈرل بی ایریا اور عید گاہ میں 15 افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق تفتیش کا عمل جاری ہے۔
0 comments:
Post a Comment